ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے 13 سال مکمل ہونے پرعوام کو مبارکباد دی - WEST BENGAL GOVT

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 2:21 PM IST

Mamata Banerjee Congratulate وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں ماں ماٹی مانش یعنی ترنمول کانگریس کی حکومت کے 13 برس مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال کو ترقی یافتہ ریاستوں میں سب سے آگے لے جانے کا عہد کیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام کو مبارکباد
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام کو مبارکباد (etv bharat)

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے 13 برس قبل 34 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد مغربی بنگال کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ماں ماٹی مانش (ٹی ایم سی)کی حکومت قائم کی تھی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پیر کو پانچویں مرحلے کے پولنگ کے دن لوگوں کو ان کی شرکت کے لیے مبارکباد پیش کی۔

پیر کی صبح ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھاکہ 13 سال پہلے آج کے اس دن میں نے پہلی بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، اس دن سے مغربی بنگال کے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا، ہم ریاست کی ترقی کے لیے ایک تبدیلی کا سفر شروع کیا۔ میں لوگوں کی ان کی غیر متزلزل حمایت اور محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔

اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے مزید لکھاکہ میں بنگال کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہوں۔ آج ماں ماٹی مانش ڈے پر میں بنگال کے تمام لوگوں کو جمہوریت کو برقرار رکھنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کے لیے مبارکباد دیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، صبح 11 بجے تک 23.66 فیصد ووٹنگ - Lok Sabha Election 2024

اسی دن صبح سویرے وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگالی میں ٹویٹ کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں اور خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ ووٹنگ میں ریکارڈ شرح سے حصہ لیں۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے بھی ٹویٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.