ETV Bharat / state

ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باورچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ - Ramadan 2024 - RAMADAN 2024

Chefs From Other States in Mumbai ممبئی میں مینارہ مسجد اور اس کے اطراف ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے باورچیوں کی مانگ اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ غیرمقامی باورچی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران جہاں مختلف کھانوں اور پکوانوں کی مانگ پوری کرتے ہیں تو وہیں اس سے ان کی مالی حالت بھی بہتر ہوتی ہے۔

ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باروچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 11:36 AM IST

Updated : Mar 23, 2024, 12:54 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باورچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ اضافہ

ممبئی: مینارہ مسجد اور اس کے اطراف میں ماہ مقدس میں جن روایتی بازاروں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ یہاں دور دراز سے لوگ کھانوں کا لطف اٹھانے کے لیے آتے ہیں۔ اُن کھانوں کو بنانے والے باورچی بھی پورے برس دوسرے علاقوں میں دوسرا کام کرتے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے آغاز سے ہی وہ ممبئی آجاتے ہیں۔ اس ایک ماہ کی ہونے والی آمدنی سے وہ اپنے پورے برس کے ہونے والے اخراجات کا حساب کتاب بناتے ہیں۔

مینارہ مسجد کے پاس ہی کئی ہوٹل موجود ہیں۔ مغلائی اور چائینیز توے پر بنائی جانے والی کھانے کی اشیاء کو لوگ بڑے ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ کیونکہ اسے بنانے والے باورچی ایک ماہ کے لیے یہاں نمودار ہوتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ یعقوب خان اُتر پردیش کے بہرائچ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ مغلائی کھانوں کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وطن میں رہتے ہیں تو پورے برس کے 11 ماہ کاشتکاری کرتے ہیں اور علاقے میں اطراف میں شادی یہ دوسری تقریب میں کھانا بناتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی رمضان کا مہینہ آتا ہے وہ پوری تیاری کے ساتھ ممبئی آجاتے ہیں کیونکہ یہاں ایک ماہ میں ہونے والی آمدنی 11 ماہ کی آمدنی پر بھاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال کے باہر مریضوں کے رشتےداروں کو سحری اور کھانے کا انتظام کرنے کی کامیاب مہم - FREE SEHRI AND Foods FOR PATIENTS

مینارہ مسجد اور اطراف کی بازاروں میں ماہ مقدس کے اس ایک ماہ کے لیے ادنیٰ سے اعلیٰ تاجر، کاروباری منتظر رہتے ہیں۔ روزانہ لاکھوں لوگوں کی یہاں آمد ہوتی ہے۔ اس ماہ میں ہزاروں کروڑوں کا ٹرن اوور ہوتا ہے۔ علاقہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ اس جگہ کو حکومت سیاحتی مقامات کی فہرست میں درج کرے تاکہ لوگ بھینڈی بازار کی تاریخ سے واقف ہوں اور یہاں کی روایتی بازاریں پروان چڑھیں۔

Last Updated : Mar 23, 2024, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.