ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں چھاتر پریشد کے حامیوں کا احتجاج - NEET UG PAPER LEAK SCAM

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 4:55 PM IST

کولکاتا میں چھاتر پریشد کی جانب سے نیٹ امتحان میں بدعنوانی اور پیپر لیک کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

مغربی بنگال میں چھاتر پریشد کے حامیوں کا احتجاج
مغربی بنگال میں چھاتر پریشد کے حامیوں کا احتجاج ((Etv Bharat))

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی نیٹ امتحان میں بدعنوانی اور پیپر لیک کے معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ زور پکڑنے لگا ہے۔آج کولکاتا میں کانگریس کی طلبا تنظیم چھاتر پریشد کی جانب سے نیٹ امتحان میں بدعنوانی اور پیپر لیک کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

چھاتر پریشد کے حامیوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ امتحان میں بیٹھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔جو اس معاملے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے 19 جون کو مرکزی وزارت تعلیم نے امتحان کی سالمیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے 18 جون کو ہونے والے UGC-NET کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیٹ یو جی 2024 امتحان کے پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ یوجی 2024 امتحان معاملہ: سی بی آئی کی ٹیم جائے گی پٹنہ، گرفتارشدہ افراد کو تحویل میں لینے کا امکان

واضح رہے نیٹ یو جی 2024 امتحان میں دھاندلی کے الزامات کا سامنا کر رہی حکومت نے اب UGC-NET امتحان کی جانچ سی بی آئی کو سپرد کر دی ہے۔ سی بی آئی نے اس ضمن میں دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت کیس بھی درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.