ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کیلئے تلنگانہ بی جے پی میں تبدیلیوں کا آغاز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 1:57 PM IST

Congress and BJP's activities began for lok sabha election 2024 ریاست تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے لئے ابھی سے سرگرم ہوچکے ہیں۔

changes in telangana bjp unit
changes in telangana bjp unit

حیدرآباد: بی جے پی، جو پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، نے پارٹی میں تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے۔ زعفرانی جماعت چاہتی ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعادہ نہ ہونے پائے، اسی لئے ریاست کی 17 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ 10لوک سبھا نشستوں اور35 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا پارٹی منصوبہ رکھتی ہے۔

پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں اس کے خلاف کام کرنے والوں کے بشمول ایسے ضلعی صدور جن کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے، ان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیشتر اضلاع کے صدور کا اعلان پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی نے کیا ہے۔ عادل آباد، محبوب آباد، بھوپال پلی ضلع صدور کے سلسلہ میں کوئی وضاحت ہنوز سامنے نہیں آئی ہے۔ آئندہ دو تا تین دنوں میں ان عہدوں کو پُر کرنے کا امکان ہے۔ وقارآباد ضلع کے پارٹی صدر مادھو ریڈی، یادادری بھونگیر ضلع کے پارٹی صدر بھاسکر، نظام آباد کے پارٹی صدر کے طور پر دنیش، سدی پیٹ ضلع کے پارٹی صدرکے طور پر موہن ریڈی،جنگاوں ضلع کے پارٹی صدر دشمنت ریڈی، ہنمکنڈہ ضلع صدرکے طور پر راو پدما،کاماریڈی ضلع صدر، ارون تارا،کریم نگر ضلع صدر کرشنا ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو کامیابی دلانے تلنگانہ وزیراعلی کا عزم

جگتیال ضلع صدر پی ستیہ نارائنا، کھمم ضلع صدرجی ستیہ نارائنا،میڑچل اربن ضلع صدرپی ہریش ریڈی،میڑچل رورل ضلع صدروکرم ریڈی،حیدرآباد سنٹرل گوتم راوکے ناموں کااعلان کیاگیا ہے۔پارٹی کے ملحقہ مورچوں کے صدورکے طورپر نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ایس ٹی مورچہ کے ریاستی صدرکلیان نائک،ایس سی مورچہ کے ریاستی صدرکے سریدھر،یووامورچہ کے صدرکے طورپر ایس مہیندر،اوبی سی مورچہ کے صدرکے طورپر آنند گوڑ،مہیلامورچہ کی صدرڈاکٹرشلپا،کسان مورچہ کے صدرپی گنگاریڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔ مائناریٹی مورچہ کے صدر کا جلد اعلان متوقع ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹریز کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک یا پھر فروری کے دوسرے ہفتہ میں اس تبدیلی کا امکان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.