ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ نیتش کمار کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پوشی - اجمیر شریف کی درگاہ

بہار کے وزیر اعلیٰ نیش کمار کی جانب سے سابق وزیر زمان خان نے چادر چڑھائی۔ انہوں نے بہار کے وزیراعلیٰ کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔ اس موقعے پر انہوں نے ملک اور خاص طور سے بہار میں امن و امان کے لیے دعا بھی مانگی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 12:29 PM IST

وزیراعلیٰ نیتش کمار کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پوشی

اجمیر: صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر بہار کے وزیر اعلیٰ نیش کمار کی جانب سے سابق وزیر زمان خان نے چادر چڑھائی۔ انہوں نے بہار کے وزیراعلیٰ کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔ اس موقعے پر انہوں نے ریاست بہار اور ملک میں امن و امان کے لئے دعا بھی مانگی۔

درگاہ حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں زماں خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے کہنے پر اجمیر شریف درگاہ میں چادر پیش کرنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار بہار کے عوام کے لیے فلاحی و ترقی کام انجام دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار اور ملک کے حق میں نتیش کمار نے 'انڈیا' اتحاد کے لیے پہلا قدم بڑھایا تھا جب کہ انہوں نے کبھی ایک خاندان کی سیاست پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے پورے بہار کو اپنا خاندان سمجھ کر تمام مذاہب کے حق میں کام انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ میں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی

زماں خان کی درگاہ زیارت کے درمیان تارا گڑھ درگاہ کمیٹی کے صدر محمد ہارون خان، سید افشان احمد چشتی، ذاکر حسین، جاوید خان سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران بھی ساتھ میں موجود رہے۔ واضح رہے کہ اجمیر درگاہ پر سیاسی شخصیات عموماً چادر بھیجتی رہتی ہیں اور یہ کام ملکی سیاست میں اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک علامت کے طور پر انجام دیا جاتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.