ETV Bharat / state

گیا: دو کتابوں کی رسم اجراء کے موقع پر ادبی نششت کا انعقاد

گیا شہر میں آج ایک ادبی محفل منعقد ہوئی۔ اس میں کئی کتابوں کی اجراء بھی ہوئی۔ محفل میں گیا شہر کے ادبا شعراء مصنفین کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 5:54 PM IST

گیا: دو کتابوں کی رسم اجراء کے تعلق سے ادبی نششت کا انعقاد

گیا: گیا شہر کے علی گنج محلے میں کتابوں کی رسم اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کئی مصنفین شعراء ادبا اور معزز شخصیات کی شرکت ہوئی۔ رسم اجرا میں ڈاکٹر سید وقار الدین احمد کی دو کتابوں کی اجراء ہوئی اس میں ایک خانقاہ کبیریہ سہسرام اور دوسری کتاب طریقہ حج و تاثرات حج ہے۔ ڈاکٹر وقار الدین ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب وہ مسلسل ادب کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انکی کئی کتابیں پہلے بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ طریقہ حج و تاثرات حج ایک اہم کتاب کی تصنیف اُنہوں نے کی ہے۔ چونکہ حج سفر 2024 پر لوگ روانہ ہونگے۔

زیادہ تر لوگ ویسے ہوتے ہیں جو ارکان حج کے تعلق سے صحیح سے واقف نہیں ہوتے ہیں اور وہ انجانے میں رہتے ہیں، حج پر جانے والوں کی لازمی طور پر ارکان کی ادائیگی کی معلومات ہونی چاہیے اور اسکے لیے یہاں خوب تربیت دی جائے تاکہ وہاں وہ پہنچ کر پریشان نہ ہوں۔ اس کتاب میں طریقہ حج کے علاوہ ایک باب تاثرات کا ہے اور وہ تاثرات اُنکے ہیں جو حج مکمل کرچکے ہیں جبکہ دوسری کتاب خانقاہ کبیریہ کی تاریخ اور وہاں کے بزرگوں اور روایت وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ وہ سبکدوش ہونے کے بعد مسلسل اُردو ادب سے وابستہ ہیں۔ آج رسم اجراء میں کئی اور کتابوں کی رسم اجراء ہوئی جس میں فرد الحسن فرد مرحوم کی بھی کتاب شامل ہے۔

فرد الحسن کا اسی برس انتقال پر ملال ہوا تھا، وہ ایک بڑے شاعر اور مصنف تھے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر مرغوب اثر فاطمی سابق ڈی ایس پی، ڈاکٹر عبد المحصی کریمی ،پرویز عالم ،ڈاکٹر مصطفی کمال وغیرہ نے اپنے تاثرات میں کتابوں کے مصنف کو مبارک باد دی اور کہا کہ ڈاکٹر وقار الدین پہلے سے اُردو زبان و ادب کی خدمت میں ہیں تاہم اب اُنکی اس خدمات کا سلسلہ اور دائرہ بڑھ گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.