اجمیر: عالمی مشہور و معروف حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 واں عرس مبارک کے موقع پر مشہور شخصیات کی جانب سے چادر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی جانب سے بھی خواجہ غریب کی بارگاہ میں چادر بھیجی گئی, درگاہ میں گڑکری کا پیغام ملک کے نام درگاہ کے بلند دروازے پر پڑھ کر سنایا گیا۔
اجمیر شریف میں 812 عرس کی رونق برقرار ہے۔ایسے میں اب حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے کل کی رسم کے بعد اب مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڑکری کی بھی چادر پیش کی گئی ہے۔ درگاہ کے خادم سید افشان چشتی نے بلند دروازے پر گڑکری کا بھیجا گیا۔ عرس پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا, نتن گڈکری کی چادر ناگپور سے مہاراشٹر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر اسلم خان کی اگوائی میں ایک وفد کے ذریعے اجمیر درگاہ لائی گئی, اس دوران ظفر خان ,محسن پٹیل, ارشد حسین ,معین خان , تشار توثیر شامل رہے, جہاں درگاہ میں ان سب کو زیارت کے بعد دستار بندی کر تبرک نظر کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: عرس 2024: اسّی ہزار سے زائد زائرین موجود، عطیہ دہندگان لنگر چلا رہے ہیں
اس موقع پر اجمیر سے سید مہرات چشتی بھی شامل رہے۔درگاہ کے خادم نے اس موقع پر نتن گڑکری کی صحت تندرستی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی,