ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ریاستی دفتر پر جشن، ماب لنچنگ کے واقعات پر بی جے پی پر تنقید - Assembly By Election Results 2024 - ASSEMBLY BY ELECTION RESULTS 2024

ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جن میں بی جے پی کو 2 نشست پر جیت حاصل ہوئی اور کانگریس نے 4، ترنمول کانگریس نے 4، بی جے پی نے 2، عام آدمی پارٹی اور ایک آزاد امیدوار نے 1-1 سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

congress celebrations
congress celebrations (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 8:30 PM IST

لکھنو: ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد کے شاندار کارکردگی پر لکھنو میں واقع کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر میں جشن منایا گیا اس جشن میں ڈھول تاشے آتش بازی کی گئی۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے راجیو گاندھی کے مجسمے پر پھول ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگرس پارٹی کی رکن اسمبلی ارادھنا مونا سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود رہے۔

congress celebrations (Etv bharat)

اجے رائے نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد نے ضمنی انتخابات میں شاندار مظاہرہ کیا ہے اور عوام نے بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ 25 جون کو آئین کا یوم قتل منانے کے اعلان پر کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ کون آئین کے ساتھ ہے اور کون آئین کے ساتھ نہیں ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد مغربی اتر پردیش میں موب لنجنگ کے واقعات پر انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ سے سہارنپور اور دیگر اضلاع میں ہجومی تشدد کا شکار نوجوانوں کے اہل خانہ کے گھر جا کر کے ہم نے تعزیت پیش کی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صحافی موب لنچنگ اور ظلم و تشدد کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ان پر ایف ائی آر درج کر کے ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ استحصال بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جن میں بی جے پی کو 2 نشست پر جیت حاصل ہوئی اور کانگریس نے 4، ترنمول کانگریس نے 4، بی جے پی نے 2، عام آدمی پارٹی اور ایک آزاد امیدوار نے 1-1 سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار موہندر بھگت نے پنجاب کی جالندھر مغربی قانون ساز اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ہماچل پردیش میں وزیراعلی کی اہلیہ کملیش ٹھاکر نے کانگریس پارٹی سے جیت حاصل کی۔ اے ڈی ایم کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.