ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں متعدد مقامات پر سی بی آئی کی کارروائی، این ایس جی بھی موجود - Sandeshkhali Incident

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 26, 2024, 7:20 PM IST

NSG at Sandeshkhali: شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں شاہجہاں شیخ کے گھر پر سی بی آئی اور این ایس جی نے مشترکہ طور پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔

سندیش کھالی میں متعدد مقامات پر سی بی آئی کی کارروائی،این ایس جی بھی موجود

سندیش کھالی میں متعدد مقامات پر سی بی آئی کی کارروائی

شمالی 24 پرگنہ: ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ کے دوران کے ای ڈی کی ٹیم پر حملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جمعہ کو مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں متعدد مقامات پر تلاشی لی۔ اس دوران غیر ملکی ساختہ پستول سمیت اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پرحملے کیلئے بھیڑ کو اکسایا گیا تھا اور اس معاملے میں شاہجہاں شیخ کا کلیدی رول تھا۔

سی بی آئی کو اپنی جانچ کے دوران سندیش کھالی میں چھپائے گئے ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کی جانکاری ملی۔ جمعہ کی صبح سی بی آئی کی ایک ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی جس کے دوران غیر ملکی ساختہ پستول سمیت اسلحہ ضبط کیا گیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر مرکزی ایجنسی نے 5 جنوری کو واقعات سے متعلق تین ایف آئی آر درج کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا - Lok Sabha Election 2024

شاہجہان شیخ کو مغربی بنگال پولیس نے 29 فروری کو حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ تقریباً 1000 لوگوں کے ہجوم کے حملے کے بعد جس میں ای ڈی کے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے، ایجنسی کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے پولیس سپرنٹنڈنٹ، بشیرہاٹ کو شکایت کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.