میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پسماندہ علاقوں میں رہنے والے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے مقصد سے میرٹھ میں واقع سماجی تنظیم خدمہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آپ میں نئی تلاش کریں کے عنوان سے ایک کیریئر کاؤنسلنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ فیسٹیول کے نام سے منعقدہ اس پروگرام میں طلباء و طالبات میں نئی تلاش کی کوشش کی گئی۔
پروگرام میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں ماہرین نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلباء و طالبات کو مستقبل میں کچھ بہتر کرنے کا مشورہ دیا۔ان کے لیے کیا بہتر ہے یہ سمجھانے کی کوشش کی۔ تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اپنے لیے بہتر اور معیاری روزگار بھی حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:مدرسے عتبان ابن مالک کے دو نابینا حفاظ قرآن بنے
ڈاکٹر ماجد نے ریاستی، مرکزی اور نجی وظائف کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ تنزیر انصار نے ذرائع ابلاغ میں مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام دو مرحلوں میں چلا ۔پہلے سیشن میں بچوں کی کونسلنگ کی گئی ۔دوسرے سیشن میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔آخر میں بچوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق سوالات کیے جن کے جوابات کونسلر نے دیے۔