ETV Bharat / state

شاہجہاں شیخ سے عدالت کوکوئی ہمدردی نہیں ہے، کلکتہ ہائی کورٹ

Sheikh Shahjahan Arrest کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگیانم نے آج سندیش کھالی سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 56دنوں کے بعدگرفتارہونے والے شاہجاں شیخ سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

شاہجہاں شیخ سے عدالت کوکوئی ہمدردی نہیں ہے: کلکتہ ہائی کورٹ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 3:24 PM IST

شاہجہاں شیخ سے عدالت کوکوئی ہمدردی نہیں ہے: کلکتہ ہائی کورٹ

کولکاتا:سندیش کھالی کےلاپتہ ترنمول کانگریس لیڈر شاہجہان شیخ کو 55 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے جمعرات کی صبح ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہجہان کو میناخان تھانے کے بامن پوکور علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکمراں ترنمول کانگریس بالواسطہ طور پر پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو اس گرفتاری کا سہرا دے رہی ہے۔ تاہم اپوزیشن پارٹیاں تنقید کررہی ہیں کہ 56دن بعد یہ گرفتاری کیوں ہوئی۔

جمعرات کی صبح شاہجہاں کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد ترنمول کے ترجمان اور ریاستی سکریٹری کنال گھوش نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) ہینڈل پر لکھاہے کہ شاہجہاں شیخ کی گرفتاری میں عدالت م رکاوٹ تھی، پولیس کام نہیں کر سکی۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے لکھاکہ بشکریہ ابھیشیک بنرجی آپ نے رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی رہنما شیخ شاہ جہاں گرفتار، دس دن پولیس تحویل میں

حال ہی میں ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک نے کہا تھا کہ عدالت نے پولیس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے ہیں۔ ورنہ ریاستی حکومت کی پولیس شاہجہان کو گرفتار کر سکتی ہے۔ گزشتہ پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ریاستی پولیس ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کو گرفتار کر سکتی ہے۔ کوئی معطلی نہیں دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.