شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گائی گھاٹا کے ٹھاکر نگر میں متوا سماج سے تعلق رکھنے والی خاتون کو سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت سرٹیفیکٹس دیا گیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اس کے شوہر اور اس نے شہریت کے لیے آن لائن درخواست دی تھی۔ دستاویزات میں گڑبرٰ کی وجہ سے اس کے شوہر تارک بسواس ابھی تک شہریت نہیں ملی تاہم انہیں شہریت ملنے کی پوری امید ہے۔
ذرائع کے مطابق تارک بسواس بنگلہ دیش کے کھلنا کے رہائشی ہیں۔ جب وہ 16-17 سال کے تھے تو بنگلہ دیش سے ہندوستان چلے آئے تھے۔ اب شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں رہتے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 59 سال ہے۔ ایک ایک کر کے انہوں نے اپنی تمام دستاویزات یہاں تیار کر لیں۔ انہوں نے شانتی لتا سے شادی کی۔
شانتی لتا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان کا ایک بڑا خاندان ہے۔ انہیں وہاں بعض اوقات تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ اسی وجہ سے وہ اپنے والدین کے ساتھ بھاگ کر ہندوستان چلے آئے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ رواں ماہ 27 مئی کو باراسات میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس کے بعد انہیں ہندوستانی شہریت کارڈ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: سی اے اے کے تحت پہلی بار 14 پناہ گزینوں کو بھارتی شہریت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا
تارک نے کہا کہ انہوں نے شہریت کے لیے تمام ہندوستانی دستاویزات کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں زمین سے متعلق دستاویزات کی زیراکس کاپیاں دیں۔ سماعت کے دوران تمام دستاویزات پیش کیے لیکن وہ بنگلہ دیش میں زمین کے اصل دستاویزات نہیں دکھا سکے، جس کی وجہ سے سماعت کے دوران ان کی درخواست شہریت معطل کر دی گئی۔