کولکاتا:مغربی بنگال سمیت ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال کے کولکاتا کے مانک تلہ،شمالی 24 پرگنہ کے باگدا ،شمالی دیناج پور کے رائے گنج اور ندیا ضلع کےراناگھاٹ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
#WATCh | Uttar Dinajpur, West Bengal | Scuffle between TMC party workers & BJP candidate for Raiganj Assembly bypolls, Manas Kumar Ghosh at a polling booth, in Raiganj.
— ANI (@ANI) July 10, 2024
Krishna Kalyani is the TMC candidate from the Raiganj assembly seat in the by-election. pic.twitter.com/g3xnal8qgN
ان چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔اس کے باوجود راناگھاٹ اور رائے گنج میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔
پورن نگر میں ایک بی جے پی کارکن نے شکایت کی کہ چندشرپسند ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر کے ایک حصے میں توڑ پھوڑ کی۔ گولیاں بھی چلائی گئیں۔اس واقعہ کے بعد اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل ۔راناگھاٹ پولیس ضلع کے سینئر پولیس اہلکار بدھ کی صبح بی جے پی کارکن کے گھر پہنچےاور تفتیش شروع کردی۔
شمالی 24 پرگنہ کی بگدا اسمبلی میں پولنگ شروع ہوتے ہی ہنگامہ برہا ہو گیا۔ بی جے پی کے امیدوار ونے کمار بسواس نے صبح سے بوتھ جام کی شکایت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک نمبر گرام پنچایت کے بوتھ نمبر 193 کو جام کرکے رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شکایت کی کہ باہر سے لوگ لائے گئے ہیں۔
#WATCH | West Bengal: People cast their votes at a polling booth in Raiganj, Uttar Dinajpur as polling begins for the Raiganj assembly bypoll. pic.twitter.com/eNlQoMKfgi
— ANI (@ANI) July 10, 2024
یہ بھی پڑھیں:سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری
غور طلب ہے کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں کئی سابق فوجیوں اور کچھ نئے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔