ETV Bharat / state

انڈیگو پرواز میں بم کی دھمکی - indigo flight bomb threat

دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو فلائیٹ میں نامعلوم شخص کی جانب سے بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد آنا فانا تمام مسافروں کو باہر نکال دیا گیا۔ اور اس فلائیٹ کی تلاشی لی جارہی ہے۔

indigo flight bomb threat
indigo flight bomb threat (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 7:36 AM IST

Updated : May 28, 2024, 8:57 AM IST

دہلی: قومی دار الحکومت دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو فلائیٹ میں بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بم کی دھمکی موصول ہوتے ہی طیارے کو تفتیش کے لیے آئسولیشن بے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن سیکورٹی اور بم ڈسپوزل ٹیم فی الحال طیارہ میں بم کو تلاش کررہی ہے۔ طیارہ میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت ایمرجنسی دروازہ سے باہر نکال دیا گیا۔

آج صبح جیسے انڈیگو ایئر لائن کی پرواز پر بم کی دھمکی موصول ہوئی تو فلائٹ میں بیٹھے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ فلائٹ دہلی سے وارانسی جا رہی تھی۔ طیارے میں تلاشی کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آئسولیشن بے لے جایا گیا۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد انڈیگو کے عملے نے الرٹ جاری کیا اور مسافروں کو طیارے سے نیچے اترنے کو کہا۔ ڈر اور خوف کے باعث کچھ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے ہی نیچے کودنے لگے۔ موقع پر افراتفری مچ گئی۔ فلائٹ کے عملے نے ایک ایک کر کے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

دہلی فائر سروس نے کہا کہ صبح 5.35 بجے ہمیں دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ ہماری کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تمام مسافروں کو طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران کچھ مسافر گھبرا گئے اور جہاز سے نیچے کودنے لگے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔

سی آئی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ 'انڈیگو کی پرواز 6E2211 کے ٹوائلٹ میں ایک ٹشو پیپر جس پر 'بم' کا لفظ لکھا ہوا تھا، دہلی ہوائی اڈے پر دہلی سے وارانسی جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں پایا گیا، جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے طیارہ کی پوری طرح سے تلاشی لی تاہم طیارہ میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی اور یہ دھمکی جعلی نکلی۔

Last Updated : May 28, 2024, 8:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.