ETV Bharat / state

کولکاتا ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود طیارہ میں بم کی افواہ - Bomb Scare in Kolkata Airport - BOMB SCARE IN KOLKATA AIRPORT

کولکاتا ایئرپورٹ پرکھڑی ائیر انڈیا کی پرواز کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا۔دھمکی موصول ہونے کے بعد کولکاتا سے پونے جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز سے مسافروں کو اتار کر تلاشی لی گئی

کولکاتا ایئرپورٹ پرکھڑے میں بم کی افواہ
کولکاتا ایئرپورٹ پرکھڑے میں بم کی افواہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 7:01 PM IST

Updated : Jun 28, 2024, 7:14 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے دمدم میں واقع نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے اس وقت افرا تفری مچ گئی جب کولکاتا سے پونے جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی۔ یہ طیارہ 100 مسافروں کے ساتھ کولکاتاسے پونے کے لیے پرواز کرنے والا تھا۔ رن وے پر جاتے ہی خبر آئی ہے کہ جہاز میں بم ہے۔

ائیر پورٹ کی سیکورٹی سرگرم ہوگئی۔مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ بم اسکواڈ اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار تحقیقات شروع کر دی۔ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق فلائٹ باگڈوگرا سے کولکاتا، کولکاتا سے بھونیشور، اور وہاں سے پونے کے لیے پرواز کرنے والی تھی۔ سامان کی جانچ کے دوران یوگیش بھونسلے نامی مسافر نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیگ میں بم تھا۔ اس کے بعد ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا ائیر پورٹ سمیت چار ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کوئی بم موجود ہے یا نہیں۔ اس سنسنی خیز خلاصے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایئرپورٹ پر تلاشی شروع کردی گئی ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی میں اب تک کچھ نہیں ملا۔ اس وقت ایئرپورٹ حکام اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Jun 28, 2024, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.