ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکارہ ریتو شیو پوری نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - ajmer sharif

Ritu Shivpuri Visit Ajmer Sharif بالی ووڈ فلم اداکارہ ریتو شیوپوری نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف پرحاضری دی۔ انہوں نے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔

بالی ووڈ اداکارہ ریتو شیو پوری نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 9:03 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ ریتو شیو پوری نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

اجمیر:بالی ووڈ کی مشہور ادکارہ ریتو شیو پوری نے عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف کا دورہ کیا۔بالی ووڈ فلم اداکارہ نے درگاہ پر عقیدت کی داچر چڑھائی۔اداکارہ نے فلمی کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعامانگی ۔

اس موقع پر خادم سید قطب الدین سخی نے بالی ووڈ کی ادکارہ ریتو شیو پوری کو درگاہ کی زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔انہوں نے اداکارہ کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

ریتو شیوپوری نے سن 1993 میں گووندا کے ساتھ فلم آنکھیں سے اپنا فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چاچی 420، ہم سب چور ہیں، حد کر دی آپ نے، اعلان،آر پار ، شکتی جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی بہترین اداکاری کی ہے۔

رتو شوپوری بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار اوم شوپوری کی بیٹی ہیں جنہوں نے بھارتی فلموں میں 1972 میں اینٹری کی ۔اوم پوری فلموں میں والد اور ولن کا اہم کردار ادا کرکے بالی وڈ میں اپنی ایک اہم شناخت بنائی۔اوم پوری بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

ریتو شوپوری نے اپنے خاندان کی سلامتی اور فلمی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔ریتو شوپوری کا خاندان حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ سے بے حد عقیدت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے آتی رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.