اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی دربار پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بالی ووڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچے۔
اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید ضیاء الدین چشتی نے انہیں زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔ درگاہ زیارت کے دوران ارشد وارثی نے میڈیا سے دوری بنائے رکھی۔ غور طلب ہے کہ اجمیر علاقہ میں بالی وڈ فلم جولی ایل ایل بی تھری کی شوٹنگ کا آغاز ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ارشد وارثی فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پہنچے اور زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔
زیارت کے بعد ارشد وارثی انجمن سید زادگان کے دفتر بھی پہنچے اور کچھ وقت خادم سے درگاہ کی رسومات کی جانکاری بھی لی جہاں انہوں نے بادشاہ اکبر کی دیکھ کے دیدار کی خواہش ظاہر کی اور لنگر پکوانے کی بات کہی۔ درگاہ زیارت کے دوران ارشد وارثی کی ٹیم کے دو ممبرز بھی موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی - Mishika Chourasia In Ajmer Sharif
فلم جولی ایل ایل بی تھری کی شوٹنگ اجمیر کے دیہاتی اور شہری علاقہ میں 17 روز تک چلے گی۔ اس سلسلے میں بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی سمیت دیگر فلم اداکار بھی موجود رہیں گے۔