ممبئی (مہاراشٹر): ممبئی میں بلدیہ کے زیر انتظام 13 انجینئر کو بر وقت گڈھے نہ بھرنے کے سبب نوٹس جاری کیا ہے۔ اس شو کاز نوٹس میں بلدیہ نے اُن سے یہ سوال کیا ہے کہ آخر کیا وجہ رہی ہے کہ ممبئی میں سڑکوں کے گڑھے اب تک نہیں بھرے گئے ہیں۔
یہ نوٹس ممبئی مضافات علاقوں کو لیکر دی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں گڈھے کو لیکر کئی سیاسی پارٹیوں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی مسلسل مظاہرے کر رہی ہیں۔ یہاں کی کئی تنظیمیں کام مکمل نہ ہونے پر اور وکاس کے جھوٹے دعوے کرنے پر بلدیہ اور حکومت کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بلدیہ نے پوری ممبئی میں 227 ٹیموں اور انجینئر کو مقرر کیا ہے جو روزانہ روڈ پر نمودار ہونے والے گڑھوں کہ معائنہ کرینگے اور گڈھے دکھائی دینے پر اُسکی فوراً مرمت بھی کرینگے۔ مگر ایسا ہو نہیں پا رہا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حیرانی اس بات کی ہے کہ بلدیہ نے چھ ہزار گڈھے بھرنے کا دعویٰ کیا لیکن ممبئی میں ابھی بھی گڈھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے گڈھے کو لیکر بلدیہ کو نشانہ بنایا ہے جسکے بعد بی ایم سی کمشنر نے سختی برتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: