ETV Bharat / state

دارجلنگ کے رہائشی علاقے میں بلیک پینتھر کو دیکھا گیا - Black Panther In Darjeeling

دارجلنگ کے رہائشی علاقوں میں سڑک کے کنارے ایک بلیک پینتھرکو خوراک کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔سڑک کے کنارے نصب کیمروں میں بلیک پینتھر کے علاقے میں گھومنے کے مناظر قید ہوگئے ہیں۔محکمہ جنگلات نے بیلک پینتھر کی تلاش شروع کردی ہے۔

دارجلنگ کے رہائشی علاقے میں بلیک پینتھر کو دیکھا گیا
دارجلنگ کے رہائشی علاقے میں بلیک پینتھر کو دیکھا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 8:02 PM IST

دارجلنگــ: مغربی بنگال کے پہاڑی ضلع دارجلنگ میں ایک بار پھر بلیک پینتھر کو دیکھا گیا۔اس مرتبہ بلیک پینتھر رہائشی علاقوں میں سڑکوں کے کنارے پایا گیا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ بلیک پینتھر خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقوں کی طرف آیا ہوگا۔ رات کے وقت چمنی کے علاقے میں ایک ڈرائیور نے کالے تیندوے کی تصویر کیمرے میں قید کر لی۔ جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ ویڈیو ایک لمحے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دارجلنگ کے رہائشی علاقے میں بلیک پینتھر کو دیکھا گیا (etv bharat)

دارجلنگ کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بشواناتھ پرتاپ نے کہاکہ پہلے پہاڑیوں میں کالا چیتا یا کالا تیندوا پایا گیا ہے۔ اس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ کالا چیتا دراصل تیندوے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی وجہ سے تیندوے میں کالے رنگ کی مقدار کم ہوتی ہے۔اس سے قبل 2020 میں میرکر کے اکھائی چائے کے باغ سے ملحقہ نمبر 9 ڈویژن میں دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے لئے گھبرانے کی بات نہیں ہے۔وہ ایک نایاب جانور ہے۔حکومت نے اس کی تحفظ کے لئے کئی اسکیم چلا رہی ہے۔لوگوں کو اس سلسلے میں کوئی جانکاری ملتی ہے تو انہیں فورا محکمہ جنگلات کو اطلاع دیں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بلیک پینتھر کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Royal Bengal Tiger Census: رائل بنگال ٹائیگرز کے گنتی کے لیے سندربن میں کیمرے نصب

غور طلب ہے کہ دارجلنگ اور ڈوارز کے پہاڑی علاقوں میں تیندوں کو اکثر و بیشتر دیکھا جاتا ہے لیکن بلیک پینتھرز کو بہت کم ہی رہائشی علاقوں کی طرف دیکھا جاتا ہے۔دیگر مقامات کے مقابلے میں کالے تیندوے میرک، کارشیانگ اور مہانندا سینکچری پارک میں کم ہی نظر آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.