ETV Bharat / state

بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کامیابی حاصل کی - میئر الیکشن

Chandigarh Senior Deputy Mayor Deputy Mayor Election: چنڈی گڑھ کے نو منتخب میئر کلدیپ کمار نے 28 فروری کو میئر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد انڈیا اتحاد اور بی جے پی کے امیدواروں نے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ جہاں بی جے پی نے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے کامیابی حاصل کی۔

Chandigarh Senior Deputy Mayor Deputy Mayor Election
بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کامیابی حاصل کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 3:34 PM IST

چنڈی گڑھ: بی جے پی امیدوار کلدیپ سندھو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے سینئر ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔ کلدیپ سندھو نے کانگریس اور عآپ اتحاد کے امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی امیدوار راجندر شرما نے انڈیا اتحاد کی امیدوار نرملا دیوی کو شکست دے کر ڈپٹی میئر کے عہدہ پر جیت درج کی ہے۔

کلدیپ سندھو کو 19 ووٹ

بی جے پی کے امیدوار کلدیپ سندھو نے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے سینئر ڈپٹی میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ الیکشن میں بی جے پی امیدوار کلدیپ سندھو کے حق میں 19 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ انڈیا اتحاد کے امیدوار گرپریت سنگھ کو 16 ووٹ ملے۔ انڈیا اتحاد کا ایک ووٹ منسوخ کر دیا گیا کیونکہ عآپ کونسلر نے کسی کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ گنتی کے بعد بیلٹ پیپر کو ایک لفافے میں بھر کر سیل کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی کا ڈپٹی میئر کے عہدے پر قبضہ

سینئر ڈپٹی میئر کے ساتھ بی جے پی امیدوار راجندر شرما نے ڈپٹی میئر کے عہدہ پر جیت درج کی ہے۔ راجندر شرما کو الیکشن میں 19 ووٹ ملے جبکہ مدمقابل نرملا دیوی کو صرف 17 ووٹ ملے۔ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی بیلٹ پیپرز کو لفافوں میں رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے۔

ووٹنگ کا عمل

چندی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ شرومنی اکالی دل کے کونسلر ہردیپ سنگھ بٹریلا سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن اس بار انہوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی چنڈی گڑھ کے صدر کا کسانوں کے خلاف کیے گئے ریمارکس پر وہ ناراض تھے لیکن انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

وہیں وارڈ نمبر 20 کے کونسلر گورچرن سنگھ کالا نے بھی اپنا ووٹ ڈالا جو عآپ میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ چنڈی گڑھ کے میئر کلدیپ کمار ٹیٹا نے بھی سینئر ڈپٹی میئر اور میئر کے عہدوں کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔

چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخابات

چنڈی گڑھ کے نئے میئر نے اپنی نشست پر بیٹھے تمام کونسلروں سے ایمانداری سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل بی جے پی اور کانگریس کے کونسلروں نے ووٹنگ باکس کو چیک کیا، جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ میئر کلدیپ کمار کے حکم کے مطابق انتخابی عمل کو ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کرنے کو کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

میدان میں آمنے سامنے

چنڈی گڑھ کے نو منتخب میئر کلدیپ کمار نے 28 فروری کو میئر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد انڈیا اتحاد اور بی جے پی کے امیدواروں نے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے کلدیپ سندھو کا مقابلہ انڈیا اتحاد کے گرپریت سنگھ سے تھا۔ وہیں ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے راجندر شرما کا مقابلہ انڈیا اتحاد کی نرملا دیوی سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.