اجین: مدھیہ پردیش کے اجین سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ لوٹ کی واردات کے بعد نامعلوم بدمعاشوں نے بی جے پی لیڈر اور منڈل کے سابق صدر رامنیواس کماوت اور ان کی بیوی کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ اجین کے دیوس روڈ پر واقع پپلوڈا گاؤں میں پیش آیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ تاہم اس قتل علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے اور گاؤں والوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
- گھر میں بکھرا سامان
قتل کی یہ واردات ہفتہ کی صبح پیش آئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پایا کہ گھر کے اندر موجود سامان بکھرا ہوا تھا جس سے شبہ ہے کہ گھر میں لوٹ پاٹ کی واردات ہوئی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر موجود ہے۔ ایس پی سچن شرما اور ایڈیشنل ایس پی رورل نتیش بھارگوا سے لے کر تمام پولیس افسران واردات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جو بھی ہوں، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مقتول بی جے پی لیڈر کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں: چھتیس گڑھ میں قتل کے ملزم ایاز خان کے گھر پر چلا بلڈوزر
- مہندی حسن کا قتل: تھانہ اور چوکی انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکار معطل
- جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان
اجین کے ایس پی سچن شرما نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور ان کی اہلیہ کا قتل کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرپسندوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔ گھر کا سامان بکھرا ہوا پایا گیا جب کہ گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہو گئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ قتل میں کون سا ہتھیار استعمال کیا گیا۔ اس واردات کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔