ETV Bharat / state

بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے نفسیاتی جنگ میں مصروف، عوام چوکس رہیں: شیوا سندر - BJP in psychological warfare

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 5:11 PM IST

BJP engaged in psychological warfare to win elections معروف دانشور شیونندر نے بی جے پی پر انتخابات جیتنے کےلئے نفیسیاتی جنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے عوام کو بی جے پی کی چالوں سے چوکس رہنے کا بھی مشورہ دیا۔

بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے نفسیاتی جنگ میں مصروف، عوام چوکس رہیں: شیوا سندر
بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے نفسیاتی جنگ میں مصروف، عوام چوکس رہیں: شیوا سندر (ETV Bharat)

بنگلور: 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے چلتے "مودی دوبارہ" کے نعرے کے ساتھ ماحول بنانے کی کوششوں کے حوالے سے معروف دانشورن شیو سندر نے کہاکہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لئے عوام کو ورغلانے و گمراہ کرنے، نفرتی نظریہ سے برین واش کرکے نفسیاتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے عوام کو بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ شیو سندر نے انڈیا الائنس سے نتیش کمار اور ممتا بنرجی کے اخراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کو دیکھ کر کیا ہمیں اس اتحاد پر یقین کرنا چاہیے جس میں نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے اور ہندو راشٹر کو شکست دینے کا سیاسی ویژن نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر 2024 میں مودی کو شکست ہو جائے اور انڈیا الائنس اقتدار میں آ جائے تو کیا وزیراعظم کے عہدہ کے لیے اتحادی جماعتوں میں جھگڑا نہیں ہو گا؟ انہوں نے 1977 سے 1980 تک کا حوالہ دیا جس میں کولیشن پارٹنرز وزیراعظم کے عہدے کے لیے آپس میں لڑے تاہم بعد میں اندرا گاندھی نے ایک مستحکم حکومت کی بنیاد ڈالی۔ شیو سندر نے کہاکہ لوگوں کو ایک ہی وقت میں انڈیا الائنس پر پوری طرح سے اعتماد نہیں کرنا چاہئے اور ساتھ میں امید بھی نہیں کھونی چاہئے۔ انہوں نے عوام سے انتخابات میں مودی کو شکست دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بی جے پی پر نفسیاتی جنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.