ETV Bharat / state

بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید - Bikash Ranjan Slam Bengal Govt - BIKASH RANJAN SLAM BENGAL GOVT

سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما اور رجیہ سبھا کے رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کہاکہ آر جی کار کالج اینڈ ہسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر کے قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے میں تاخیر ہوگئی ہے۔سات دنوں بعد سی بی آئی کی ٹیم اس معاملے میں کیا نانچ کرے گی۔

بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 8:04 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے وکلاء نے آر جی کار میڈیکل کالج کی ٹرینی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ہائی کورٹ احاطے میں مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مارچ سے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید (etv bharat)

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور تجربہ کار وکیل بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے ریلی سے ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔انہوں نے پیر کو کہاکہ معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سی وجہ سے سات دنوں معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی ہے تو سات دنوں بعد کیوں؟ابھی کیونکہ نہیں۔وزیراعلیٰ کو آج ہی معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مشہور ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ جس طرح سے لڑکی کی کاندھے کی ہڈی توٹی ہے ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی ایک شخص کا کام نہیں ہے۔اس معاملے میں ایک سے زائد ملوث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.