ETV Bharat / state

محکمۂ اقلیتی فلاح اگنی ویر بھرتی کے لیے نوجوانوں کو تیار کرے گا - Agniveer Recruitment

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 4:22 PM IST

بہار حکومت کا محکمۂ اقلیتی فلاح مسلم نوجوانوں کو اگنی ویر کے لیے کوچنگ کا نظم کرے گا۔ محکمہ کی جانب سے جن اضلاع میں تیاری کرائی جائے گی، وہاں کے محکمۂ اقلیتی فلاح کے افسر سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔

Department of Minority Welfare Agniveer will prepare youth for recruitment
محکمۂ اقلیتی فلاح اگنی ویر بھرتی کے لیے نوجوانوں کو کرے گا تیار (ETV Bharat Urdu)

گیا: بہار حکومت کے محکمۂ اقلیتی فلاح کی جانب سے حج بھون بی پی ایس سی کوچنگ کی طرح ' اگنی ویر کوچنگ سینٹر ' قائم کیا جائے گا۔ محکمۂ اقلیتی فلاح اس حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے۔ محکمہ نے اپنے ماتحت افسران سے تجویز اور رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ بھارتیہ فوج میں قلیل مدت کے لیے یہ اسکیم ہے۔ اس میں بھی شامل ہونے کے لیے کئی شرائط اور امور ہیں۔ اگنی ویر اسکیم کے تحت فارم پر کرنے کے بعد امتحان اور فزیکل ٹیسٹ سے گزرنا ہوتا ہے۔ کیونکہ بہار کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں مسلم نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے لیے خاص انتظام اور سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

اس کے مدنظر محکمۂ اقلیتی فلاح نے بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کی طرح ہی اگنی ویر کوچنگ سینٹر قائم کرنے کی پہل کی ہے۔ اس کے لیے ان اضلاع کے افسران سے تجویز اور رپورٹ مانگی گئی ہے، جہاں اگنی ویر کوچنگ سینٹر کا قیام ہوگا۔ امتحان کی تیاری اور فزیکل ٹیسٹ کی تیاری دونوں ہی کرائی جائے گی۔ اگنی ویر بھرتی کے تحت گیا ضلع میں واقع آرمی آفیسر تربیتی سینٹر میں فزیکل ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ مانا جا رہا ہے کہ گیا ضلع میں بھی ایک بڑا سینٹر ہوگا اور اس کے لیے ٹرینر بھی بحال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Agniveer Rehabilitation in Gaya گیا میں آرمی اگنی ویر بحالی کا عمل تیس اگست سے شروع ہوگا

اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمۂ اقلیتی فلاح گیا راہل کمار نے بتایا کہ گیا ضلع سے بھی تجویز مانگی گئی تھی۔ اس تجویز میں گیا میں بھی سینٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر اس تجویز کے تحت سینٹر کھلتا ہے کہ اقلیتی فرقے کے غریب امیدواروں کو جو فوج میں جانے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو بڑی مدد ملے گی۔ محکمۂ اقلیتی فلاح اگنی ویر بھرتی کے لیے نوجوانوں کو تیار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.