دربھنگہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بہار میں بھی مختلف پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا انبتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان ضلع دربھنگہ میں سابق ریاستی وزیر و رکن قانون ساز کونشل عبدالباری نے اپنے آبائی گاوں رپسپور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے عام لوگوں سے حق رائے دہی کے استعمال پر زور بھی دیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔دربھنگہ ضلع میں ووٹنگ کے دوران مناسب سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ بہار کے سابق ریاستی وزیر و رکن قانون ساز کونسل بہار عبدالباری صدیقی نے اپنے آبایی گاؤں رپسپور میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پر پہنچے ۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، مغربی بنگال کے ووٹروں میں جوش وخروش - LOK SABHA ELECTION 2024
واضح رہے کے عبدالباری صدیقی راجد پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔اس بار انڈیا الاینس کی طرف سے راجد پارٹی کے امیدوار کے طور پر للیت کمار یادو انتخابی میدان میں ہیں تو وہیں بی جے پی نے گوپال جی تھاکر کو امیدوار بنایا ہے۔ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد عبدالباری صدیقی نے کہا کہ اس بار ملک میں این ڈی اے کا گراف نیچے جایے گا وہیں انڈیا الاینس کو کامیابی ملے گی۔