ETV Bharat / state

بہار میں وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم، سنیل کماروزیر تعلیم بنے، منگل پانڈے کو محکمہ صحت ملا - Nitish Kumar

بہار میں کابینہ کی توسیع کے بعد آج وزراء میں محکمے تقسیم کر دیے گئے۔ سنیل کمار کو ریاست کا نیا وزیر تعلیم بنایا گیا ہے۔ وہیں وجے کمار چودھری کو محکمہ آبی وسائل کی ذمہ داری ملی ہے۔

بہار میں وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم، سنیل کماروزیر تعلیم بنے، منگل پانڈے کو محکمہ صحت ملا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 2:32 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام وزراء میں محکموں کی تقسیم کر دی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو مالیات اور کمرشل ٹیکس محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وجے کمار سنہا کو سڑک کی تعمیر کانوں اور جیولوجی، آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، جب کہ وجے کمار چودھری کو آبی وسائل اور پارلیمانی امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔

  • وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم

بیجندر پرساد یادو کو توانائی اور منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ محکمے کا وزیر بنایا گیا ہے۔ پریم کمار کو تعاون کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے وزیر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شراون کمار کو دیہی ترقی کا محکمہ ملا ہے۔ سنتوش کمار سمن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آبی وسائل کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سمیت کمار سنگھ کو سائنس ٹیکنالوجی، رینو دیوی کو مویشی اور ماہی پروری کے وسائل کا محکمہ ملا۔ منگل پانڈے کو محکمہ صحت اور زراعت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نیرج کمار ببلو کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اشوک چودھری کو دیہی امور کا محکمہ، لسی سنگھ کو خوراک اور تحفظ صارفین کا محکمہ اور مدن ساہنی کو سماجی بہبود کا محکمہ ملا ہے۔ جنک رام کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے بہبود کے محکمے کی ذمہ داری ملی ہے۔ ہری ساہنی کو پسماندہ طبقے اور انتہائی پسماندہ طبقے کے بہبودی محکمے کا وزیر بنایا گیا ہے۔

نتیش مشرا کو صنعت اور سیاحت کے محکمے کی ذمہ داری ملی ہے۔ اس بار نتن نوین کو شہری ترقی اور شہری رہائش کے ساتھ ساتھ محکمہ قانون کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دلیپ کمار جیسوال کو ریونیو اور لینڈ ریفارمز کا وزیر بنایا گیا ہے۔ مہیشور ہزاری کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی ذمہ داری دی گئی ہے جب کہ شیلا کماری کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ملی ہے۔

مزید پڑھیں: راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج آخری دن

کرشنندن پاسوان کو گنے کی صنعت کے محکمے کی ذمہ داری ملی ہے۔ جینت راج کو عمارت کی تعمیر کی بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ زما خان کو ایک بار پھر اقلیتی بہبود کی ذمہ داری دی گئی ہے اور رتنیش ساڈا کو امتناع، آبکاری اور رجسٹریشن محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کیدار پرساد گپتا کو پنچایتی راج محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سریندر مہتا کو محکمہ کھیل کی ذمہ داری ملی ہے اور سنتوش کمار سنگھ کو لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ملی ہے۔

  • نتیش کابینہ میں 21 نئے وزراء شامل

نتیش کابینہ میں جمعہ کو توسیع کی گئی۔ جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے 12 اور جنتا دل یونائیٹڈ سے 9 نئے وزیر بنائے گئے۔ اس سے قبل 28 جنوری کو جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تو ان کے ساتھ بی جے پی کے تین ایم ایل اے، تین جے ڈی یو، ایک ہندوستانی عوام مورچہ اور ایک آزاد ایم ایل اے نے وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس طرح اب وزیراعلیٰ سمیت وزراء کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.