حیدرآباد : آندھرا پردیش میں وائی ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا لگا۔ اطلاعات کے مطابق وائی ایس آر سی پی کے تقریبات 8 ارکان راجیہ سبھا نے استعفیٰ دینے کا من بنالیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں وائی ایس آر سی پی سے وابستہ 8 راجیہ سبھا ارکان مستعفیٰ ہونے کےلئے تیار ہے۔ موپی دیوی وینکٹ رامنا راؤ اور بیدا مستان راؤ نے آج راجیہ سبھا چیئرمین کو استعفیٰ کے کاغذات سونپ دیئے ہیں۔ دونوں ارکان فی الحال دہلی میں ہیں۔ اس دوران وائی ایس آر سی پی کے مزید چھ ارکان راجیہ سبھا بھی استعفیٰ دینے کی تیاری کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں امتیازی سلوک پر اپوزیشن کا حملہ، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج - Reactions on Budget 2024
مستعفیٰ ہونے والے 8 ارکان میں 4 ارکان کے تلگودیشم میں شامل ہونے اور دیگر چار کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ آندھرا پردیش کے لیے راجیہ سبھا میں کل 11 سیٹیں ہیں۔ 2019 انتخابات میں وائی ایس آر سی پی کے اقتدار میں آنے کے بعد وائی ایس آر سی پی کے رہنماؤں نے تین مرحلوں کے انتخابات میں تمام 11 سیٹوں پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ عددی طاقت کے لحاظ سے وائی ایس آر سی پی راجیہ سبھا میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی۔ وہیں 2024 کے عام انتخابات میں وائی ایس آر سی پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔