ETV Bharat / state

مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین کا ضلع کلیکٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 2:18 PM IST

Tractor Rally in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے رہاست کے تمام اضلاع کے کلیکٹریٹ دفاتر کے سامنے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ کسان تنظیم کی جانب سے ٹریکٹر ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔

بھارتیہ کسان یونین کا ضلع کلیکٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے رہاست کے تمام اضلاع کے کلیکٹریٹ دفاتر کے سامنے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا گیا،کسان تنظیم کی جانب سے ٹریکٹر ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس احتجاج نے مغربی یوپی کے اضلاع میں کسانوں کے مسائل کو اٹھا کر کسانوں کی تحریک کی حمایت کی۔

مظفر نگر سے بی کے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیت سینکڑوں کسانوں کے درمیان ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ایک بڑے تحریک کی تیاری کا اعلان کیا۔ 26 فروری کو ہریدوار سے غازی پور سرحد تک قومی شاہراہ کو ٹریکٹر ٹرالیوں سے ون وے کرنے کا اعلان کیا۔ چودھری نریش ٹکیت نے کسانوں سے کہا ہے کہ ہم پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہیں، تمام کسان دہلی جانے کی تیاری کریں، متحدہ کسان مورچہ کی طرف سے کسی بھی وقت کال آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر میں کسانوں کی ماہانہ پنچایت میٹنگ

نریش ٹکائیت نے شام 4 بجے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر کو 11 نکاتی مطالبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا۔ اس دوران جب نریش ٹکیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر کو میمورنڈم دے رہے تھے تو احتجاج کرنے آئے ایک کسان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ غور طلب ہے کہ پ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب میں جاری تحریک کی گرمی آہستہ آہستہ مغربی یوپی تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مغربی یوپی سے کسانوں کی بڑی تحریک کی سگبگاہٹ کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.