ETV Bharat / state

مظفرنگر میں ووٹوں کی گنتی کے دن سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ - lok Sabha election 2024

بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نے ووٹوں کی منصفانہ گنتی کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کی 2013 فسادات جیسا ماحول نا بنے

مظفرنگر میں ووٹوں کی گنتی کے دن سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ
مظفرنگر میں ووٹوں کی گنتی کے دن سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 9:44 PM IST

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چوہدری نریش ٹکیت اور کھاپ چودریوں نے ووٹوں کی منصفانہ گنتی کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کہ رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔

مظفرنگر میں ووٹوں کی گنتی کے دن سخت سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ (etv bharat)

غورطلب ہے کہ لوک انتخابات کے تمام 7 مراحل مکمل ہونے کے بعد 4 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ملک کے وزیر اعظم کی سیٹ کا فیصلہ ہونا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی اگر ہم بات کریں توضلع مظفر نگر لوک سبھا 2024 کے انتخابات پہلے مرحلے میں یعنی 19 اپریل کو پرامن طریقے سے ہوئے۔

انتخابات کے بحفاظت مکمل ہونے کے بعد، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بیلٹ بکسوں کو کوکڑا روڈ پر واقع نئی منڈی کے اسٹرانگ روم میں رکھا گیا مظفر نگر ضلع میں بھارتیہ کسان یونین بی کے یو کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت اور کھاپ چودھری ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر دیر شام پہنچے اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری سے ملاقات کے بعد 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ ہر ووٹ پر تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی پرامن طریقے سے کی جائے۔ شہر میں 2013 کے فسادات جیسا ماحول نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں ایک اور کسان یونین تنظیم کا قیام

کھاپ چودھری نے بی کے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیت کی قیادت میں لوک سبھا انتخابات کی گنتی کے سلسلے میں ڈی ایم اروند ملپا بنگاری سے ملاقات کی۔ تکیت نے کہا کہ گنتی پرامن اور منصفانہ ہونی چاہیے۔ کشیدگی کی وجہ سے 2013 جیسی فسادات کی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.