ETV Bharat / state

عالمی کتاب میلے میں ممتا بینرجی کی لکھی کتابیں بھی موجود

World Book Fair In Delhi: دہلی کے پرگتی میدان میں عالمی کتاب میلہ جاری ہے جس میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی بھی شرکت کر رہی ہے۔ عالمی کتاب میلے میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی اپنی شائع کردہ تمام کتابیں اسٹال نمبر این 11 ہال نمبر 2 میں عوام کے لیے دستیاب ہیں۔

عالمی کتاب میلے میں ممتا بینرجی کی لکھی کتابیں بھی موجود رہیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 2:06 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 5:47 PM IST

نئی دہلی:قومی دارحکومت دہلی میں منعقدہ عالمی کتانب میلے میں اب تک 265 کتابیں شائع کی گئیں ہیں جن میں ادبی شخصیات کے حوالے سے منوگراف تحقیقی و تنقیدی کتابیں شہری مجموعے مضامین کے مجموعے تنز و مزاح پر مشتمل نظم و نثری کتابیں دیگر زبانوں کے تراجم بنگلہ اردو لغت وغیرہ شامل ہیں۔ دہلی کے بنگا بھون میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین اور راجیہ سبھا سے ممبر آف پارلیمنٹ محمد ندیم الحق کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے دہلی میں جاری عالمی کتاب میلے میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے اسٹال سے متعلق معلومات فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کا دہلی کے اس عالمی کتاب میلے میں شامل ہونے کا مقصد کاروبار یا منافع حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اردو کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اردو کے نامور شخصیات کی کتابیں ہمارے بک سٹول پر دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کتابوں کا ایک مجموعہ بھی اردو کے بک سٹال پر رکھا جائے گا انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اردو سے دلچسپی رکھتی ہیں ساتھ ہی انہیں شعر و شاعری کرنے کا بھی ذوق ہے جس کے سبب ان کی چھ کتابیں اب تک منظر عام پر آ چکی ہیں، انہیں بھی عوام کے لیے بک سٹال پر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک معتصم خان سے مسلم مسائل پر خصوصی بات چیت

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ عالمی کتاب میلا نیشنل بک ٹرسٹ کے زیر اہتمام 10 فروری سے شروع ہوا ہے۔ عالمی کتاب میلے کا اختتام 18 فروری 2024 کو ہوگا۔

Last Updated : Feb 12, 2024, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.