ETV Bharat / state

ریاستی اسمبلی میں بنگال کی تقسیم کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری - MOTION AGAINST BENGAL DIVISION

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 9:00 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی تقسیم کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا۔ اگلے پیر کو ترنمول کانگریس کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد لایا جائے گا۔

ریاستی اسمبلی میں بنگال کی تقسیم کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری
ریاستی اسمبلی میں بنگال کی تقسیم کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری ((west bengal desk))

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اسمبلی کے اسپیکر بنگال کی تقسیم کے خلاف قرارداد لانے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشورے کے مطابق منگل کو قانون ساز اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تقسیم کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ سوموار 6 اگست کو اجلاس کے پہلے نصف میں دفعہ 185 کے حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دن ریاستی اسمبلی میں اس معاملے کو لے کر بات چیت کی جائے گی۔مغربی بنگال کی حکومت نے بنگال تقسیم کو پہلے افواہ قرار دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقسیم کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لائی جائے۔ وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بنگال سے باہر بنگال کی تقسیم کے معاملے پر بات کر رہے ہیں۔ اگر انہیں کچھ کہنا ہے تو اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہہ۔ ووٹنگ ہونے دیں۔ اس کا فیصلہ جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے۔

ممتابنرجی کے اس بیان کے بعد آج قانون ساز اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ آج اس مسئلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریاستی قانون ساز وزیر شوبھندیب چٹوپادھیائے نے کہاکہ چند لوگ بنگال کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ان کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ذات پات کی مردم شماری پر راہل گاندھی اور انوراگ ٹھاکر کے درمیان زبردست بحث

انہوں نے مزید کہاکہ دوسری ریاستوں کے اراکین پارلیمان بنگال کی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔انہیں بنگال سے کیا لینا دینا ہے۔وہی لوگ تقسیم کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بنگال کی عوام بار بار بی جے پی کو شکست دے رہے ہیں، اس لیے وہ بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ انتقامی کارروائی میں ایسا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.