کولکاتا:ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر پران پرتیشٹھا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں مین اپوزیشن جماعت بی جے پی نے 22 جنوری کو آدھے دن کی تعطل کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال یونٹ کے صدر سوکانت مجمدار نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اتر پردیش کے اجودھیا میں رام مندر کی پرتیشٹھا تقریب کے موقع پر ریاست بھر کے سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں 22 جنوری کو چھٹی کا اعلان کرنے کی درخواست کی۔
محترمہ بنرجی کو لکھے ایک خط میں، مسٹر مجمدار نے نجی اداروں میں بھی 22 جنوری کو تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی تاکہ لوگ اجودھیا میں بھگوان رام کی مورتی کا ابھیشیک دیکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ
دوسری طرف 22 جنوری کو رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب کے موقع پر ملک بھر کی تمام عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے خط میں لکھا ہے کہ اس دن اجودھیا میں بھگوان رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب طے ہے۔ پران پرتشٹھان کی تاریخی اہمیت کو مد نظر اس دن چھٹی کا اعلان کرنا چاہئے اس سے عام لوگ بھی اس تاریخی موقع کا گواہ بن سکے۔