گلبرگہ: رانی بنور شہر میں حضرت سید جمال شاہ ولی قادری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کی مثال ہے۔ ریاست کرناٹک رانی بنور شہر کی معروف درگاہ خطب رانی بنور حضرت سید جمال شاہ ولی قادری کا عرس شریف ہر سال محرم کی پندرہ، سولہ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی عرس شریف کا آغاز 22 جولائی کو کیا گیا۔ عرس کے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر درگاہ عرس کمیٹی کے ذمہ دار شمس الدین متور نے کہا کہ عرس شریف کے موقع پر ہر سال عرس کمیٹی کی جانب سے دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص کر یہاں پر بہت بڑا لنگر کا اہتمام ہوتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند کھانا کھاتے ہیں۔ یہ لنگر 24 گھنٹے چلتا ہے۔ جس میں بلا تفریق مذہب ہندو اور مسلم اور دیگر مذہب کے عوام اس عرس شریف میں شرکت کر تے ہیں۔ یہاں کی بارگاہ قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کی مثال ہے۔ یہاں پر بلا تفریق مذہب و ملت ہندو و مسلم اور دیگر مذہب کے عوام مل کر اس عرس شریف کو مناتے ہیں۔ اس دوران علمائے کرام کے خطاب، نعت پاک، محفل سماع اور قوالی پروگرام کا ابھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں بزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کر تے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: