ETV Bharat / state

یونیفارم سول کوڈ لانے سے قبل وزیر اعظم کو بھارت کی مختلف تہذیبی و ثقافتی روایات کو جاننا چاہیے - Uniform Civil Code

ریٹائرڈ جج بی ڈی نقوی نے کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ لانے سے قبل وزیر اعظم کو بھارت کی مختلف تہذیبی و ثقافتی روایات کو جاننا چاہیے۔ جب کہ آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف نے کہا کہ ہمارے ساتھ چلیے ہم ہندو بھائیوں کے لیے اپنی جان قربان کر دیں گے'۔

Before bringing the Uniform Civil Code, the Prime Minister should know the various cultural traditions of India
وزیر اعظم کو بھارت کی مختلف تہذیبی و ثقافتی روایات کو جاننا چاہیے (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 5:16 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کے بالا گنج علاقے میں واقع آلاف پیلس میں جشن آزادی کے سلسلے میں آل انڈیا محمدی مشن کے بینر تلے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں لکھنؤ کی سرکردہ اور معزز شخصیات شامل ہوئیں۔ ریٹائرڈ جج بی ڈی نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں نوجوانوں بزرگوں اور خواتین کے مابین جشن آزادی کے تعلق سے شہیدان وطن کے واقعات بیان کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سال بھر میں کئی بار ہوتے رہنا چاہیے تاکہ حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہے۔

وزیر اعظم کو بھارت کی مختلف تہذیبی و ثقافتی روایات کو جاننا چاہیے (ETV Bharat Urdu)

ریٹائرڈ جج بی ڈی نقوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے یونیفارم سول کوڈ کے حوالے سے کہا کہ ملک کو یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت ہے۔ لہٰذا میں کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم کو اندھرا پردیش میں ہندو بھائیوں کی شادی کے رسم و رواج اور قانون کو جاننا چاہیے۔ وہاں سگی بھتیجی سے شادی کی جاتی ہے۔ وہیں ناگالینڈ میں دوسرے قوانین ہیں۔ پسماندہ ذات قبائل کے دوسرے قوانین ہیں۔ اس طریقے سے ملک کے الگ الگ علاقوں کی الگ الگ رسم و رواج ہیں۔ لہٰذا وزیر اعظم کو ان تمام قبائل اور پسماندہ ذات کے بارے میں اور ان کے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے اس کے بعد یو سی سی پر بات کرنی چاہیے۔

Before bringing the Uniform Civil Code, the Prime Minister should know the various cultural traditions of India
یونیفارم سول کوڈ لانے سے قبل وزیر اعظم کو بھارت کی مختلف تہذیبی و ثقافتی روایات کو جاننا چاہیے (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بے شمار مذاہب فکر کے ماننے والے ہیں ان کو ایک دھاگے میں ہرگز نہیں پرویا جا سکتا اور ہندوستان کی خوبصورتی ہے کہ یہاں متعدد تہذیب و ثقافت کو ماننے والے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اگر اس مسئلے پر توجہ دیں کہ غریب امیر کا مقابلہ کرے۔ ملک میں کوئی غریب نہ رہے تو اس کا استقبال کیا جائے گا۔

آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جشن آزادی سے متعلق ہے۔ اور یہ پروگرام ہمیشہ ہوتا رہے گا۔ جنگ آزادی میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ہے اور بے شمار علماء نے شہادت دی ہے۔ لہٰذا ہم اس جشن کو ہمیشہ منائیں گے۔ یہ آزادی ہمیں بڑی قیمت چکا کر کے حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ چاہے وزیراعظم کچھ کہیں یا وزیراعلیٰ، وزیراعلیٰ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان پر قبضہ کر لیں گے۔ ہم کہتے ہیں کہ آئیے چلیے ہمارے ساتھ، پاکستان پر ہم بھی قبضہ کرنے چلیں گے اور ہم سب سے پہلے آپ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ بنگلہ دیش میں ہندو بھائیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔ ان کو بچانے والا کون نہیں ہے؟ کوئی نہیں ہے۔ آئیے ہمارے ساتھ چلیے بنگلہ دیش۔ بنگلہ دیش میں ہندو بھائی مر رہے ہیں۔ آپ ہندو بھائیوں کو بچانے کے لیے کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔ ہمارے ساتھ چلیے ہم ہندو بھائیوں کے لیے اپنی جان قربان کر دیں گے'۔

واضح رہے کہ محمدی مشن کے بینر تلے جشن آزادی کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں درجنوں افراد کو ایوارڈ دیا گیا۔ وہیں متعدد سماجی کارکنان نے سماج کے متعدد مسائل پر تقریر کی۔ خاص طور سے ریاستی حکومت کے نزول ایکٹ اور اکبر باغ میں ہوئی انہدامی کارروائی کے تعلق سے بھی بات چیت ہوئی۔ وہیں نوجوانوں کو تعلیم دینے پر بھی زور دیا گیا اور بھارت کی تاریخ آزادی 1857 سے لے کر 1947 تک کی تاریخ کو مختصراً بیان کیا گیا اور شہیدان وطن کے واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جس میں خاص طور سے مولوی احمد اللہ شاہ، مولانا ابوالکلام آزاد، علامہ فضل حق خیر آبادی، بیگم حضرت محل، اور رانی لکشمی بائی سمیت متعدد شخصیات کا ذکر ہوا۔ اس پروگرام میں محمدی مشن کے سرپرست سید یعقوب اشرف، سید احمد میاں، مولانا ابوبکر شبلی میاں، وفا عباس، عمران راجہ سمیت متعدد سرکردہ شخصیات شامل ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:

ہندو مذہب کو سب سے زیادہ وزیراعظم مودی نے نقصان پہنچایا ہے: مولانا توقیر رضا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.