ETV Bharat / state

سوشل سائٹس استعمال کرتے وقت محتاط رہیں: ایڈوکیٹ کریم پٹھان - Be careful while using social sites

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 8:28 PM IST

Updated : Jul 17, 2024, 8:47 PM IST

ایڈوکیٹ کریم پٹھان، ایڈوکیٹ شان الہٰی ترکی اور ایڈوکیٹ فضل الرحمان شیخ نے بتایا کہ ’سوشل سائٹس کا استعمال کرتے وقت محتاط رہنا چاہئے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ سوشل سائٹس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ آن لائن دھوکہ دہی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں‘۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

ممبئی : ممبئی سیشن کورٹ نے سائبر کرائم کے تحت درج کیے گئے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔ ضمانت کے دوران مبینہ ملزم کے وکلاء نے کورٹ میں دلیل دی کہ ملزم اصل میں خود مظلوم ہے، جسکا فرضی آئی ڈی بناکر اصل ملزم نے دھوکہ دہی کی واردات کو انجام دیا ہے، اسلئے کورٹ نے اسے ضمانت دے دی۔ آپکو بتادیں کہ اس معاملے کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ کریم پٹھان، ایڈوکیٹ شان الہٰی ترکی اور ایڈوکیٹ فضل الرحمان شیخ ہیں جنہوں نے ضمانت ملنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’سوشل سائٹس پر محتاط رہیں تاکہ آپ کسی دھوکہ دہی کے شکار نہ ہوں‘۔

سوشل سائٹس استعمال کرتے وقت محتاط رہیں: ایڈوکیٹ کریم پٹھان (ETV Bharat)

انہوں نے بتایا کہ ’اگر آپ سوشل سائٹس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ آن لائن دھوکہ دہی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اور تھوڑی سے لاپرواہی اور غلط فہمیوں کے سبب اکثر آپ دھوکہ دہی کے شکار ہو جاتے ہیں۔ یہی نہیں کئی ایسے بھی جرائم پیشہ ور افراد ہوتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کر کے نہ جانے کتنے لوگوں کو جھانسہ دیتے ہیں۔ ممبئی سیشن کورٹ نے ایک ایسے نوجوان کو ضمانت دی ہے جس پر الزام تھا کہ اس نے جیون ساتھی ڈاٹ کام کا ذریعے کسی کے ساتھ پہلے رشتے کی بات کی اور بعد میں اُسے 7000 روپئے کا چونا لگا دیا۔ متاثرہ شخص نے اس بارے میں پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی جسکے بعد پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کیا جسے سیشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔

اب اس واردات میں ایک نیا ٹویسٹ اس وقت سامنے آیا جب جس مبینہ ملزم کو سیشن کورٹ نے ضمانت دی اس شخص کے نام پر سنیل مودی نام کے ایم معمر ملزم نے مبینہ ملزم کے نام پر فرضی آئی ڈی بنا کر جیون ساتھی ڈاٹ کام پر دھوکہ دہی کی واردات انجام دی۔۔یہی نہیں وہ خاتون بن کر بات چیت کیا کرتا تھا۔ پولیس نے اس ملزم کے پاس سے کورٹ کے کئی سارے دستاویز برآمد کیے جیون ساتھی ڈاٹ کام پر سنیل مودی نام کے اس ملزم نے مبینہ ملزم کے نام کی فرضی آئی ڈی بنا کے جیون ساتھی ڈاٹ کام پر خود کو خاتون بتاکر رشتے کی بات کی اور متاثرہ شخص کو یہ بتایا کہ وہ باندرہ کورٹ میں جج ہے اور میں جب متاثرہ شخص سے 7000 روپئے کا مطالبہ کیا تو متاثرہ شخص کو شک ہوا اُسے باندرہ کورٹ میں اس کی پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ وہاں کوئی خاتون جج نہیں ہے جسکے بعد اس نے سائبر کرائم میں ایف آئی آر درج کرائی۔

Last Updated : Jul 17, 2024, 8:47 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.