ETV Bharat / state

بسنت کے موقعے پر اجمیر درگاہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

Basant Festival At Ajmer Dargah: بسنت تہوار کے موقعے پر اجمیر درگاہ پر سرسوں کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر صوفیانہ قوالیوں کے ساتھ جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر پھولوں کا گلدستہ بسنت پیش کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 12:16 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ پر پھولوں کا گلدستہ بسنت پیش کیا گیا

اجمیر: صوفی بزرگوں اور اولیاء کرام کی بارگاہ میں صدیوں سے آج بھی سرسوں کے پھول سمیت مختلف پھولوں کا گلدستہ بسنت پیش کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انسانیت اور محبت کے اس گلدستے کو اجمیر شریف میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر درگاہ کے شاہی قوالوں نے حضرت امیر خسرو کے صوفیانہ کلام پیش کیے۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے نظام گیٹ سے بسنت کا جلوس صوفیانہ قوالیوں کے ساتھ شروع ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے دربار میں شاہی قوال امجد حسین اینڈ پارٹی حضرت امیر خسرو کا کلام پڑھ کر ہاتھوں میں بسنت کا گلدستہ لیے ہوئے نظر آئے۔ بسنت کی رسم میں درگا دیوان کے صاحبزادے سید نصیر الدین چشتی اور خدام خواجہ بھی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء اور حضرت امیر خسرو کی محبت کی بطور نشانی سرسوں کے پھول کی یہ رسم بسنت مانی جاتی ہے۔ اس رسم کو چشتیہ خانقاہوں پر صدیوں سے پھولوں کے گلدستے سجا کر ادا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ میں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی

ان کا کہنا ہے کہ اجمیر درگاہ میں شاہی قوالوں کے ذریعے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں اس رسم کو ادا کیا جاتا ہے۔ غور طلب ہے کہ حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کو خوش کرنے کے لیے حضرت امیر خسرو نے بسنت کے پھول اور صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے پیش کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.