ETV Bharat / state

عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ امتحان میں ضلع کا نام روشن کیا - Ayesha Sadaqat Top Ranked

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 7:25 PM IST

عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ امتحان میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ضلع اور ملت کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہاکہ اس کے لئے انہوں نے کڑی محنت کی تھی اور اس کا پھل ملا۔

عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ امتحان میں ضلع کا نام روشن کیا
عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ امتحان میں ضلع کا نام روشن کیا (etv bharat)

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں سجڈو کے رہنے والے مرحوم چودھری صداقت کی بیٹی عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ میں 207 واں رینک حاصل کرکے اپنے خاندان اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

عائشہ صداقت کی اس کامیابی پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں جشن کا ماحول ہے۔ عائشہ صداقت نے کہا کہ وہ ایسے گاؤں دیہات کے علاقوں میں کام کرنا چاہتی ہے جہاں طبی سہولیات کی کمی ہو وہاں پر رہ کر یہ غریب عوام کی خدمت کر سکیں۔

عائشہ صداقت کے بھائی کا کہنا ہے کہ عائشہ صداقت شروع سے ہی پڑھائی میں ہونہار رہی ہیں عائشہ صداقت نے نواب عظمت گرلز انٹر کالج، مظفر نگر سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا تھا جس میں 81 فیصد نمبر حاصل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا

عائشہ صداقت نے 2022 میں بی اے ایم ایس کا فائنل امتحان دیا تھا جس کے نتائج 2023 میں آئے۔اس میں عائشہ صداقت نے چودری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ٹاپ کیا۔ عائشہ صداقت نے حال ہی میں لکھنؤ میں اپنی انٹرشپ مکمل کی ہے۔اس کے بعد عائشہ صداقت نے آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ (AIAPGET) امتحان میں جنرل رینک 60 ہے تو وہیں ال انڈیا رینک 207 ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.