ETV Bharat / state

اے ایم یو کے اجمل خان کالج میں بریسٹ فیڈنگ ہفتہ کے موقع پر شعور بیداری پروگرامس کا اہتمام - World Breastfeeding Week

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 10:46 AM IST

اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نسواں و قبالت نے عالمی بریسٹ فیڈنگ بیداری ہفتہ کے تحت مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں اور لیکچرز کا اہتمام کیا اور پمفلٹ تقسیم کئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ: عالمی بریسٹ فیڈنگ بیداری ہفتہ منانے کا مقصد یہی ہے کہ ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جائے تاکہ سماج میں ماں اور بچے کی تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق بچے کو پیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ دینا بہت ضروری ہوتا ہے، جن نوزائیدہ بچوں کو فوری طور پر ماں کا دودھ میسر نہیں ہوتا ان میں ایک سال کی عمر سے پہلے موت کا خطرہ 14 گنا بڑھ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 8 لاکھ سے زائد بچے پیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ نہ ملنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نسواں و قبالت نے عالمی بریسٹ فیڈنگ بیداری ہفتہ کے تحت مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مضمون نویسی کے مقابلے میں ڈاکٹر حنا معراج نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر گلفشاں فاطمہ اور ڈاکٹر ثنا جمیل نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ ڈاکٹر زیبا سلیم کو حوصلہ افزائی انعام ملا۔
پوسٹر سازی کے مقابلے میں انڈر گریجویٹ اسکالرز کے چار گروپوں نے حصہ لیا۔ ردا خان اور فائزہ نور کے گروپ نے اول انعام، کریمہ انیس اور عفیفہ عارفین کے گروپ نے دوم انعام اور ردا پروین اور شفیعہ انجم کے گروپ نے سوم انعام حاصل کیا۔ سارہ اعزاز اور عائشہ طغرل کی ٹیم کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ آگہی پروگرام کے تحت امراض نسواں کی او پی ڈی میں آنے والی خواتین اور ماؤوں کو دودھ پلانے کے فوائد اور مختلف طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خصوصی بریسٹ فیڈنگ کے پیغام کو سبھی تک پہنچایا جائے۔
ڈاکٹر روشن پروین نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پر لیکچر دیا۔ صدر شعبہ پروفیسر صبوحی مصطفیٰ نے ڈاکٹر ابیحہ احمد خان، پوسٹ گریجویٹ اسکالرز اور غیر تدریسی عملے کے تعاون سے ان پروگراموں کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو بے بی فوڈ، دینے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ بازار میں دستیاب ’’بے بی ملک پاؤڈر‘‘ سے بچے اور ماں دونوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہونے کے خدشات لاحق رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.