اورنگ آباد:بمبئی ہائی کورٹ میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق سماعت گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ سماعت کے آخری دن عدالت نے نام کی تبدیلی مخالف درخواست گزار محمد حشام عثمانی کی جانب سے سینئر وکیل انیل انتورکر کو موقع دیا۔ انتورکر نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح حکومت نے غلط اور غیر قانونی طریقے سے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھتر پتی سمبھاجی نگر کر دیا۔
محمد حشام عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اب بمبئی ہائی کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اب اس معاملے کے خلاف سماعت ختم ہو گئی ہے، حکومت نے تاریخی اورنگ آباد کا نام بدل کر چھتر پتی سمبھا جی نگر اور عثمان آباد کا نام دھارا شیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Name Change Row اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پر بامبے ہائی کورٹ میں 24 اپریل کو سماعت کو ہوگی
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نتائج آنے کا امکان ہے۔ ملک اور مہاراشٹر کے عوام اس نتیجہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر محمد هشام عثمانی کے وکیل ایڈوکیٹ ایس ایس قاضی ، ان کے ساتھی ایڈوکیٹ معین شیخ معین الدین جاگیردار عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے اہم دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔