ETV Bharat / state

بھارت جوڑو نیائے یاترا پر حملے خلاف بیدر میں کانگریس کا زبردست احتجاج - کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاج

Congress Protest in Bidar: بھارت جوڑو نیائے یاترا پر آسام میں بی جے پی کارکنوں کے حملہ کے خلاف بیدر ضلع کانگریس کمیٹی نے امبیڈکر سرکل کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Attack on Bharat Jodo Nyay Yatra Massive protest by Congress party in Bidar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 1:07 PM IST

آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا پر حملہ، بیدر میں کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاج

بیدر: ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کی جانب سے راہل گاندھی کی جانب سے نکالی گئی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران بی جے پی کارکنوں کی یاترا میں رخنہ اندازی پیدا کرتے ہوئے بس کو روکنے اور راہل گاندھی پر حملہ کی کوشیشوں کے سخت مذمت کرتے ہوئے آج ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کی جانب سے شہر کے امبیڈکر سرکل کے سامنے صدر بسواراج جابشٹی کی قیادت میں آسام کی بی جے پی حکومت اور مرکزی مودی حکومت کے خلاف زبدست احتجاجی مظاہرہ منظم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کو آسام میں شنکر دیو مندر جانے سے روکا گیا: کانگریس

صدر ضلع کانگریس کمیٹی بسواراج جابشٹی، انتخابی مہم کمیٹی کے صدر امرت چمکوڈ، سابق ایم پی نرسنگ راو سوریہ ونشی، کے پی سی سی کو آرڈینیٹر نثار احمد، سابق چیئرمین بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی سنجے جاگیردار، سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی بسواراج بللا، جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدر احسن کمال پرویز نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران بی جے کے کارکنوں کی جانب سے غنڈہ گردی کرتے ہوئے یاتریوں اور راہل گاندھی پر حملہ کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملہ میں ملوث غنڈہ عناصر کی فوری گرفتاری اور آسام میں بی جے پی کی ہیمنتا بسواس کی انتہائی کرپٹ حکومت کو فوری برطرف کرنے کا صدر جمہوریہ ہند سے پرزور مطالبہ کیا۔
نثار احمد کوآرڈینیٹر کے پی سی سی نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی کامیابی اور راہل گاندھی کو عوامی مقبولیت حاصل ہوتا دیکھ آسام کی بی جے پی حکومت کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بی جے پی کارکنوں کو بھارت جوڑو نیائے یاترا پر حملوں کے لیے اکسارہے ہیں۔ مظاہرین نے آسام میں بی جے پی کی ہیمنتا بسواس حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آسام کی حکومت کو بر طرف کرنے صدر جمہوریہ ہند سے پر زور مطالبہ کیا۔
بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے آسام کی بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف کیے گئے زبردست احتجاجی مظاہرے میں بسواراج جابشٹی ، صدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر، امرت چمکوڑ صدر ضلع کانگریس انتخابی مہم کمیٹی، نرسنگ راؤ سوریا ونشی سابق ایم پی بیدر، کے پنڈلک راؤ سابق ایم ایل سی بیدر، بسواراج سابق صدر ڈی سی سی بیدر، سنجے جاگیردار سابق صدر بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نثار احمد کوآرڈینیٹر کے پی سی سی، رئیس الدین بسواکلیان رکن کے پی سی سی، وینکٹ شندے نائب صدر ڈی سی سی بیدر، جارج فرنانڈیز ترجمان ڈی سی سی بیدر اس موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں جنرل سیکرٹری و کو آرڈینیٹر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی وار روم ضلع کانگریس کمیٹی بیدر احسن کمال پرویز، جنرل سیکرٹریز ایم اے سمیع، وینود اپپے، سیکریٹریز نعیم کرمانی، ایم ڈی مصباح، کے پی سی سی کے سابق سیکریٹریز شنکر دوڈی ، روحی داس، اوراد اربن بلاک کانگریس صدر راجکمار، فرید خان، ڈاکٹر مقصود چندا، شنکر ریڈی، گووردھن راٹھوڑ، راکیش، سچن ملکا پورے، ڈی کے سنجو کمار، شرنپا شرما، کونسلر پرشانت دوڈی، نمائندہ کونسلر موہن کالیکر، سوریا کانت کانگریس قائدین دسرتھ دوڈی، ماروتی شاکھا، سنگمیش مولگے، سوشل میڈیا انچارج ایس سی سیل رویندر کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین و کارکنان بھی یہاں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.