ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا: عتیق احمد کی سات کروڑ کی جائیداد ضبط - عتیق احمد کی گریٹر نوئیڈا

Atiq Ahmed's Property Seized: موت کے بعد بھی عتیق احمد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اب گریٹر نوئیڈا پولیس نے عتیق کی تقریباً سات کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں کے دوران عقیق احمد کے خلاف یہ دوسرا ایکشن ہے۔

عتیق احمد کی گریٹر نوئیڈا میں 7 کروڑ کی جائیداد ضبط

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 1:45 PM IST

عتیق احمد کی گریٹر نوئیڈا میں 7 کروڑ کی جائیداد ضبط

گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی اشوک کمار نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی منشا کے مطابق مافیا کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت آج عتیق احمد کی تقریباً سات کروڑ روپے کی جائیداد قرق کی گئی ہے۔ عتیق احمد کا گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 36 میں مکان نمبر A-107 ہے جو منسلک کیا گیا ہے۔

پریاگ راج پولس نے کئی بار گریٹر نوئیڈا آکر جانچ کی تھی۔ اس کے بعد گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی گئی۔ بیچنے والے اور گواہوں سے بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات اور تفصیلات لی گئیں۔ یہ گھر عتیق احمد کے نام پر ہے۔ گھر خریدنے کے لیے کن اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی گئی۔ ایسے کئی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے رقم منتقل کی گئی۔ آخر کار گریٹر نوئیڈا کے عتیق کا منت نام کی یہ کوٹھی سیز کر دی گئی۔

یہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر-36 میں عتیق احمد کا یہ گھر ہے۔ جس کا رقبہ تقریباً 500 مربع میٹر ہے۔ جس پر 2 منزلہ عمارت کھڑی ہے۔ عتیق احمد نے یہ گھر تقریباً 8 سال قبل خریدا تھا۔ یہ پلاٹ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سے سال 1994 میں الاٹ کیا گیا تھا۔ عتیق احمد کے بیٹے نے سال 2015 میں گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر-36 میں واقع اسی گھر میں رہ کر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ یہی نہیں اس گھر میں عتیق احمد کی بڑی ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ عتیق احمد کو قتل کیا گیا تو یہ سیکٹر اور مکان موضوع بحث بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم پی کنور دانش علی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج

بتایا جاتا ہے کہ امیش پال قتل کیس کے بعد عتیق کا بیٹا اسد اور شوٹر غلام کانپور کے راستے گریٹر نوئیڈا پہنچے تھے۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اسد اور غلام چند منٹوں کے لیے منت نامی عتیق کے گھر پہنچے تھے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہاں نقد پہلے سے چھپائی گئی تھی اور وہ دونوں اسے لینے گھر کے اندر گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.