ETV Bharat / state

آسام: سیلاب کی وجہ سے قاضی رنگا نیشنل پارک میں 120 جنگلی جانور مر گئے - WILD ANIMALS DIED IN ASSAM - WILD ANIMALS DIED IN ASSAM

آسام میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا جانوروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاضی رنگا نیشنل پارک میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں جانور مر گئے ہیں۔ Assam Flood Kaziranga National Park animals died

آسام میں سیلاب کی وجہ 120 جنگلی جانور ہلاک
آسام میں سیلاب کی وجہ 120 جنگلی جانور ہلاک (ETV Bharat, ASSAM Desk)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 2:13 PM IST

Updated : Jul 7, 2024, 2:23 PM IST

قاضی رنگا: شمال مشرقی ریاستوں میں گذشتہ چند دنوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں تباہ کن سیلاب آگیا۔ اس سے خطے میں انسان اور جانور سبھی کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مشہور قاضی رنگا نیشنل پارک کے کچھ علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں جس سے متعدد جانور ہلاک ہو گئے، نیز مزید جانور خطرے میں ہیں۔

آسام میں تباہ کن سیلاب کی دوسری لہر میں قاضی رنگا نیشنل پارک میں 6 گینڈوں سمیت کم از کم 120 جنگلی جانور مر گئے۔ گذشتہ چند دنوں میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے برہمپترا اور اس کی کئی معاون ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ قاضی رنگا محکمہ جنگلات کے ایک ذریعے کے مطابق نیشنل پارک کے 233 میں سے 66 کیمپ اب بھی سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

نیشنل پارک کے آس پاس کے علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔ نیشنل پارک کے جنگلی جانور محفوظ جگہ کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ قاضی رنگا نیشنل پارک کے اونچے حصے میں جمع ہو گئے ہیں اور کچھ جانور پارک کے جنوبی حصے میں کاربی پہاڑیوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

اس دوران محکمہ جنگلات کو قاضی رنگا نیشنل پارک میں 6 گینڈوں اور 87 ہرنوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ہائی وے کو کراس کرتے ہوئے کئی جانور گاڑیوں کی زد میں آکر مر جاتے ہیں۔ محکمہ جنگلات نے NH 37 پر قاضی رنگا نیشنل پارک والے حصے میں لوگوں سے گاڑی آہستہ چلانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین، مہلوکین کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

آسام میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجوہات - Flood In Assam

Last Updated : Jul 7, 2024, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.