ETV Bharat / state

گیا: حجاج کرام کی واپسی کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل - Haj 2024 - HAJ 2024

ریاست بہار کے گیا ضلع میں 9 جولائی بروز منگل حجاج کرام کی واپسی ہوگی۔ پہلے قافلے میں 2 طیاروں سے 300 حجاج کرام واپس ہوں گے۔ گیا ہوائی اڈہ سے قریب 900 حجاج کرام سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ منگل کے روز پہلے طیارے کی لینڈنگ 2 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ دوسرے طیارے کی لینڈنگ 4 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔

Haj 2024
Haj 2024 (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 10:43 PM IST

گیا: حجاج کرام کی منگل سے وطن واپسی کا سلسلہ گیا ہوائی اڈہ سے شروع ہوگا۔ 9 جولائی سے 13 جولائی تک حجاج کرام کی واپسی ہوگی۔ گیا ہوائی اڈہ پر پہلے دن حجاج کرام کے استقبال کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، بہار ریاستی حج کمیٹی کی چیئرمین عبدالحق اور دیگر افسران و عہدیدران سمیت ضلع کے اعلی افسران کی آمد متوقع ہے۔ پہلے دن دو طیاروں سے حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگی۔ حج بیت اللہ اور زیارت روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر مبارک مقامات مقدسہ کی زیارت مکمل کر 300 سے زیادہ حجاج کرام پہلے قافلے میں وطن واپس ہوں گے۔

حجاج کرام کی آمد پر استقبال اور یہاں انہیں دستیاب کرائی جانے والی سہولتوں کے تحت تمام انتظامات مکمل کرنے کا دعوی انتظامیہ کی سطح سے کیا گیا ہے۔ ضلع حج نوڈل آفیسر راہل کمار نے بتایا کہ حسب روایت واپسی کے موقع پر ہونے والے تمام انتظامات پورے کر لیے گئے ہیں۔ حجاج کرام اگر یہاں کچھ وقفے کے لیے آرام کرنا چاہیں تو ان کے لیے وسیع پنڈال بھی بنا ہوا ہے۔ جہاں قیام کے لیے بیڈ اور دیگر سہولیات جیسے نماز گاہ، وضو خانہ ، بیت الخلاء اور گرمی کے پیش نظر پنکھے کولر اور ٹھنڈے پانی سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔

حجاج کرام کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے ضلع کنٹرول روم، پولیس کیمپ، ہیلتھ کاؤنٹر وغیرہ بنوائے گئے ہیں۔ تاکہ حجاج کرام کو کسی طرح کی دشواری نہیں ہو دوپہر اور شام میں آئیں گے حجاج کرام حجاج کرام کی پہلے دن دو طیاروں سے واپسی ہوگی۔ پہلا طیارہ دن کے 2:45 بجے لینڈ کرے گا جبکہ دوسرے طیارے کی لینڈنگ شام 4:45 بجے ہوگی۔ دونوں طیاروں سے ڈیڑھ ڈیڑھ سو حجاج کرام کی واپسی ہوگی۔ اس میں مختلف اضلاع کے حجاج کرام شامل ہیں۔ گیا ہوائی اڈہ پر پہنچنے کے بعد امیگریشن اور کسٹم کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد حجاج کرام اپنے سامانوں کے ساتھ باہر نکلیں گے، اسی دوران اُنہیں ایئرپورٹ کے ایگزٹ دروازے پر پانچ لیٹر آب زمزم کا بوتل دیا جائے گا۔ یہاں زرمبادلہ کے لیے بھی کاونٹر ہوگا ۔ جن حاجی کے پاس ریال بچے ہونگے اور وہ اپنے پیسوں کو انڈین کرنسی میں تبدیل کرنا چاہیں گے تو وہ یہاں بدل سکتے ہیں۔

واپسی کے دوران کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ ایئرپورٹ پر پہنچ کر اعلی افسران نے لیا ہے۔ اس دوران ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں جائزہ میٹنگ بھی ہوئی۔ جس میں اے ڈی ایم، ایئرپورٹ ڈائریکٹر، نوڈل آفیسر سمیت کئی افسران شامل ہوئے۔ میٹنگ میں نوڈل آفیسر راہل کمار نے بتایا کہ ایسے حجاج کرام جو یہاں ایئرپورٹ سے اپنے گھر تک کے لیے گاڑی بکنگ کرنا چاہیں گے، ان کے لیے نجی ٹریولز کی گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ حالانکہ ان نجی گاڑیوں کا کرایہ سرکاری در کے مطابق ہوگا اور کرایہ طے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات ہیں جس کے انتظامات ہوگئے ہیں۔ افسران، اہلکار، پولیس جوانوں کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ رضاکاروں کی تعیناتی ہوگی جو حجاج کرام کی خدمت میں مصروف ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.