ETV Bharat / state

ای وی ایم کو ہیک کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والا فوجی پولیس کے ہتھے چڑھ - offer of hacking EVM - OFFER OF HACKING EVM

Army man held for bid to lure Danve with offer of hacking EVM ای وی ایم مشین ہیک کرنے کے نام پر ڈھائی کروڑ روپئے کا مطالبہ کرنے والے ایک فوجی کو اورنگ آباد پولیس کی اکنامک ونگ نے گرفتار کرلیا، یہ کارروائی ایک سیاسی لیڈر کے دفتر میں انجام پائی ، پولیس کی گرفت میں آئے فوجی کا تعلق جموں کشمیر یونٹ سے بتایا جاتا ہے اور وہ اپنی تعطیلات کے لیے اپنے گھر احمد نگر آیا تھا، قرضے کے چلتے اس نے اس طرح کا اقدام اُٹھایا، کیونکہ اس پر بہت زیادہ قرض ہو گیا تھا۔

ای وی ایم کو ہیک کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والا فوجی پولیس کے ہتھے چڑھ
ای وی ایم کو ہیک کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والا فوجی پولیس کے ہتھے چڑھ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 5:03 PM IST

ای وی ایم کو ہیک کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والا فوجی پولیس کے ہتھے چڑھ (ETV Bharat)

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ای وی ایم مشین ہیک کرنے کا دعوی کرنے والا ایک فوجی اورنگ آباد پولیس کی اکنامک ونگ کی گرفت میں آگیا، ملزم کو پولیس نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب ملزم ایک سیاسی لیڈر سے رقم وصول کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام ماروتی ناتھا ڈھاکنے ہے اور وہ جموں کشمیر بٹالین میں فوجی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے اپوزیشن لیڈر اور شیوسینا لیڈر امبا داس دانوے سے کچھ مہینے قبل ماروتی ڈھاکنے نے رابطہ کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ وہ ای وی ایم مشین ہیک کرسکتا ہے، مشین ہیک کرنے کے لیے ڈھاکنے امبا داس دانوے سے ڈھائی کروڑ کا مطالبہ کر رہا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ امبا داس دانوے نے اسے اپنے دفتر پر طلب کیا اس دوران جب ملزم نے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تو اورنگ آباد پولیس کی اکنامک ونگ نے اسے رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ شیوسینا لیڈر کا کہنا ہے کہ انھیں ملزم کی باتوں پر کوئی اعتبار نہیں تھا، اس لیے اس کے پہنچنے سے قبل ہی پولیس کو اطلاع دیدی گئی تھی، اور پولیس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملزم کو رقم دی گئی۔

اس طرح ای وی ایم کو ہیک کرنے کا دعویدار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، پولیس کا کہنا ہے ملزم فوجی ہے لیکن وہ ای وی ایم ہیک نہیں کرسکتا کیونکہ اس کی تعلیم محض بی اے تک ہوئی ہے اور وہ چونکہ جموں کشمیر میں تعینات ہے اور چھٹیا منانے کے لیے گھر آیا ہوا تھا، اس کی چھٹیاں ختم ہورہی تھی اور واپسی سے پہلے رقم حاصل کرنے کے لیے اس نے ایسا دعوی کیا، لیکن ابھی تفتیش جاری ہے اور تفتیش میں مزید جانکاری ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر ای وی ایم کو ہیک کرنے کے دعوے بڑے زور و شور سے کیے جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے ان سے متاثر ہوکر ملزم نے یہ قدم اٹھایا اب وہ واقعی ای وی ایم کو ہیک کرسکتا ہے یا نہیں یہ جانچ کا موضوع ہے، اس معاملے میں پولیس کمشنر کا کہنا ہے قرض سے نجات پانے کے لیے ملزم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم احمد نگر کا ساکن بتایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.