علیگڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے تمباکو مخالف عالمی یوم کی مناسبت سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے شعبہ پیریوڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے پروگراموں کی اختتامی تقریب میں انسداد تمباکو بیداری گاڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ گاڑی 10 کلومیٹر کے دائرے میں عوام کو تمباکو کے مضر اثرات سے باخبر کرے گی۔
پروفیسر خاتون نے انسداد تمباکو نوشی مہم کو مؤثر بنانے اور خاص طور سے نوعمر افراد کو تمباکو کے اثرات سے بچانے کے لئے عوامی بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری کے ہمراہ اسپتال آنے والے لوگوں میں نیکوٹین کی متبادل ٹکیہ، ٹوتھ پیسٹ اور بیداری پمفلٹ تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کلینک میں ”تمباکو چھوڑو لائن (9068075770)“کا بھی افتتاح کیا، جہاں انھوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ہیلپ لائن تمباکو مخالف کوششوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی اور تمباکو چھوڑنے کی کوشش کرنے والے افراد اس سے مستفید ہوں گے۔ فیکلٹی آف میڈیسن کی قائم مقام ڈین پروفیسر سیما حکیم اختتامی تقریب میں شریک تھیں۔
اس موقع پر انڈر گریجویٹ طلباء نے کالج کے استقبالیہ حصہ میں لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے سماجی و جسمانی اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ پروفیسر تیواری نے ڈینٹل کالج کے انسداد تمباکو نوشی اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر سیما حکیم نے تمباکو کے استعمال کی روک تھام کے لیے عوامی بیداری مہم کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر نیہا اگروال، چیئرپرسن، شعبہ پیریڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری نے کہا کہ شعبہ، صحت عامہ کو فروغ دینے اور کمیونٹی کو بیدار کرکے تمباکو کے مضر اثرات سے نمٹنے کے اپنے مشن کے تئیں پرعزم ہے۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں انسداد تمباکو بیداری پروگرام - Anti Tobacco Awareness Program - ANTI TOBACCO AWARENESS PROGRAM
انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقعے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر نے انسداد تمباکو نوشی مہم کو مؤثر بنانے کے لئے عوامی بیداری پر زور دیا اور بیداری گاڑی کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔
![ETV Bharat Urdu Team author img](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Jun 2, 2024, 6:45 PM IST