ETV Bharat / state

حیدرآباد میں منشیات مخالف بیداری مہم

Anti Drugs Campaign Rally in Hyderabad: حیدرآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اے ایم آر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 'درگ فری سٹی' کے عنوان سے منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر ملے پلی مرکز جامع مسجد سے ایک ریلی نکالی گئی جس مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین، کارپوٹر وجے نگر، ڈاکٹر قاسم، مجلس کارپوٹرس اور پولیس کے اعلیٰ عہدے داران نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں منشیات مخالف بیداری مہم
حیدرآباد میں منشیات مخالف بیداری مہم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 12:11 PM IST

حیدرآباد میں منشیات مخالف بیداری مہم

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے لیے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر بیداری ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین گذشتہ کئی برسوں سے شہر میں منشیات مخالف مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد ہے کہ نوجوان نشہ و منشیات کا استعمال چھوڑ کر معمول کی زندگی گزاریں۔

پروگرام کے ارگنائزر مکرم علی صدیق نے بتایا کہ شہر کے مختلف کالجوں کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین اینٹی ڈرگ کیمپین چلا رہی ہے تاکہ طلباء طالبات منشیات سے دور رہ سکیں۔ اگر کوئی غلط عادتوں میں ملوث ہو تو اس کی کاؤنسلنگ اور رہنمائی کی جا سکے۔ مجلس شہر اور حلقہ نامپلی کو ڈرگس فری بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالب علمی کے دور میں اچھی بری صحبتیں رہتی ہیں۔ اگر کوئی بری صحبت کا شکار ہو کر غلط عادتوں میں مبتلا ہو جاتا ہے تو ہمارا کام ہے کہ ہم اس کی کاؤنسلنگ کریں اور اسے اچھے راستے کی طرف واپس لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے عازمین کے لیے حج کمیٹی میں میڈیکل کیمپ

صدارتی خطاب میں رکن اسمبلی ماجد حسین نے اے ایم آر فاؤنڈیشن کے صدر مکرم علی صدیقی کے اشتراک سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو کسی بھی قیمت پر منشیات سے دور رکھنا ہے۔ انہوں نے مکرم علی صدیقی کی جانب سے منعقدہ نامپلی کی عوام کے لیے ہلتھ کمیپ، میڈیکل ریلیف کیمپ، راشن کی تقسیم، مریضوں میں مفت دوائیں تقسیم اور دیگر خدمات کی ستائش کی۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی ماجد حسین نے ٹول فری نمبر جاری کیا۔ لوگ نمبر پر 9100171768 شکایت کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.