مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک سب انسپکٹر کے خلاف غیر متناسب اثاثے رکھنے کے معاملے میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ مرادآباد کے تھانہ مجہولہ میں سب انسپیکٹر کے خلاف یہ مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
اس پورے معاملے کے تعلق سے ایس پی سی ٹی اکھلیش بھدوریہ نے بتایا کہ ماضی میں مرادآباد میں تعینات سب انسپیکٹر جتندر تومر کے خلاف ایک جانچ کی گئی تھی۔ اس معاملے میں مرادآباد انٹی کرپشن محکمہ کی جانب سے تھانہ مجہولہ میں انٹی كرپشن دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس میں ثبوتوں کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
وہیں اس پورے معاملے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے سی او، اینٹی کرپشن فاضل صدیقی نے بتایا کہ موجودہ وقت میں بریلی کے پولیس لائن میں تعینات سب انسپیکٹر جتندر سنگھ تومر کے خلاف ایک کھلی جانچ کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:میری گرفتاری میں راج بھون بھی شامل رہا، ہیمنت
اس معاملے میں اینٹی کرپشن کی جانب سے سب انسپکٹر جتندر سنگھ تومر کے خلاف غیر متناسب اثاثے رکھنے کے معاملے میں ایک مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذریعے کرائی گئی جانچ میں جتندر سنگھ تومر کے بینک اکاؤنٹ، بچوں کے اسکول سے متعلق جانکاری ان کی تنخواہ اور کئی طرح کی اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد ان تمام چیزوں کی گہرائی سے جانچ کی گئی جس میں ان کو غیر متناسب اثاثے رکھنے کے معاملے میں ملزم مانا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور اب اس کی تفتیش کی جانی ہے۔