ETV Bharat / state

اجمیر میں صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 1:24 PM IST

URS Of Sahebzadi Sahab in Ajmer: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس اجمیر درگاہ میں منعقد کیا گیا۔ اس موقعے پرنظام گیٹ سے حضرت بی بی حافظہ جمال کے مزار تک چادر کا جلوس بھی نکالا گیا۔

اجمیر میں  صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس
اجمیر میں صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس
اجمیر میں صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس

اجمیر: اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید فقر کاظمی چشتی کے مطابق حضرت بی بی حافظہ جمال کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک رواں برس بھی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ درگاہ کے نظام گیٹ سے فخر کاظمی چشتی کے صدارت میں چادر کا جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں خاص و عام زائرین کے ساتھ خدام خواجہ نے شرکت کی۔

چادر کا جلوس بلند دروازہ صندل خانہ سے ہوتے ہوئے پائتی گیٹ سے استانہ تک پہنچا جہاں عقیدت اور احترام کے ساتھ چادر پوشی کی گئی ۔اس موقع پر خصوصی دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر درگاہ کے موروثی عملے کے ذریعہ شادیانہ بھی بجائے گئے۔ خواجہ صاحب کی درگاہ کا استانہ معمول ہونے کے بعد احطہ نور میں عرس کی شاہی محفل بھی منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کے پرچے تقسیم

اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید فقر کاظمی چشتی نے کہاکہ شاہی قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بعد محفل فاتحہ خوانی ہوئی, دعا کی گئی اور حاضرین کو تبرک تقسیم کئے گئے۔لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا گیا۔اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت میں ملک ترقی کرے گا۔جب ملک ترقی کرے گا تو عام لوگ خوش ہوں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.