ETV Bharat / state

تاج العارفین سید شاہ خورشید حسن کے عرس پر ملک میں امن و امان کا پیغام دیا گیا - عرس کے موقع پر ملک میں

مرادآباد کے پیرزادہ روڈ پر 104 سال پرانی درگاہ پر عرس کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت خورشید حسین صاحب کی یہ درگاہ مرادآباد شہر کا دل کہے جانے والے لاجپت نگر کے پاس واقع ہے۔ مرادآباد اور آس پاس کے اضلاع کے کئی معزز لوگوں نے اس عرس میں شرکت کی۔

تاج العارفین سید شاہ خورشید حسن کے عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کا پیغام دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 12:30 PM IST

تاج العارفین سید شاہ خورشید حسن کے عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کا پیغام دیا گیا

مرادآباد: مرادآباد کے صوفی بزرگ تاج العارفین سید شاہ خورشید حسن کا 104واں عرس دھوم دھام سے منایا گیا۔ مرادآباد کے تھانہ گل شہید علاقے کے پیرزادہ روڈ پر حضرت کی درگاہ موجود ہے جہاں پر ہر سال یہ عرس منایا جاتا ہے۔ تین دنوں تک چلے عرس میں مرادآباد کے علاوہ دوسرے کئی اضلاع سے مشہور درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے عرس میں شرکت کی۔

درگاہ کے سجادہ نشین سبت نبی اشرفی نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہوں سے پوری دنیا میں امن و امان کا پیغام دیا جاتا ہے۔ یہ بزرگ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ہر ذات اور مذہب کے ماننے والوں کے لیے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت کی درگاہ پر آنے والے زائرین میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سبھی شامل ہوتے ہیں۔ سبھی حضرت کے فیضان سے مالا مال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کے پرچے تقسیم

انہوں نے بتایا کہ سنبھل سے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق اور مرادآباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن بھی اس درگاہ سے فیضیاب ہو چکے ہیں۔ عرس کے موقع پر مرادآباد اور آس پاس کے شہروں سے پہنچے زائرین نے بڑی تعداد میں درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر لوگوں نے کہاکہ وہ اس درگاہ پر برسوں سے حاضری دینے کے لئے آتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.