ETV Bharat / state

'وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 6:16 PM IST

Annual Function in Bidar: ضلع بیدر میں واقع اسراء پبلک اسکول کے سالانہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد فریداللہ نے کہا کہ وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو اپنی اولاد کی تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے۔ مسلمانوں کو فضول اخراجات سے گریز کرکے اعلیٰ تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو اپنی اولاد کی تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے

وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو اپنی اولاد پر تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع اسراء پبلک اسکول کے سالانہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول سے ہوا۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اسراء بپلک اسکول کے سرپرست حافظ محمد فرید اللہ نے کہا کہ آج مسلمان عملی طور پر بے حد پیچھے ہیں۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے موجود ہونے کے باوجود بھی ہماری عملی زندگی بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ ہم تعلیم تو حاصل کر رہے ہیں، اخلاقی تربیت میں بالکل پیچھے ہیں۔

شاہین انسٹی ٹیوٹشن کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم معاشرہ مختلف رسوم و رواج اور بے جا اسراف کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ وہ قوم کیسے ترقی کر سکتی ہے جو اپنی اولاد کی تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے۔ اللہ کے عذاب سے بچنے کے لیے غیر شرعی رسوم و رواج سے اپنے آپ کو دور رکھیں، یقینا آپ کا یہ عمل دین و دنیا میں کامیابی کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال بیدر سے 296 عازمین حج پر جائیں گے

جماعت اسلامی بیدر کی رکن صبیہ خانم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرا پبلک اسکول کے تمام انتظامی ذمہ داران قابل مبارک باد ہیں جو اپنی سماجی، ملی و دینی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے سماج میں تعلیم کے ذریعے لوگوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اسرا پبلک اسکول کے ذمہ داران اس لیے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم پر بھی کام کر رہے ہیں۔

جلسے میں حافظ محمد فرید اللہ سرپرست اسرا پبلک اسکول بیدر، ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹیوشنز بیدر، محمد فرقان سبجیکٹ انسپیکٹر محکمہ تعلیمات بیدر، محمد پٹیل ای سی او محکمہ تعلیمات بیدر، محمد ظفر اللہ خان رکن جماعت اسلامی شاخ بیدر، محترمہ صبیہ خانم صاحبہ رکن جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر و دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.